کریمیا کو روس میں ضم کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے - جان کیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-20

کریمیا کو روس میں ضم کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے - جان کیری

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے کہاکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے تاریخ کے صفحات میں غلط مقام پر اپنی جگہ بنائی ہے۔ امریکہ نے پوٹین کو وارننگ دی کہ کہ کریمیا کو غیر قانونی طریقہ سے روس میں ضم کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود کریمیا کو روس مے ضم کرلیا گیا۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہاکہ صدرپوٹین اپنے انداز کی تاریخ پیش کریں گے، تاہم وہ باور کرتے ہیں کہ روس اور اس کے صدر نے جو کچھ کیا اس کے نتیجہ میں پوٹین کو تاریخ کے صحفات میں غلط نتائج حاصل ہوں گے۔ جان کیری نے کہاکہ انہیں حیرت اور تعجب ہے اور مایوسی بھی ہوئی ہے۔ روسی صدر کے اقدامات پر اپنے انداز کی تاویل پیش کی جارہی ہے۔ جان کیری نے یوکرین بحران پر ائے ظاہر کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ روسی صدر نے کل کریمیا کو روس میں ضم کرنے کے دستاویز پر دستخط کئے۔ اس دستاویز کے تحت بحرا اسود کا کریمیا کا علاقہ روس کا ہے۔ وائٹ ہاوز نے کہاکہ کریمیا کو ضم کرنے سے روس کا عالمی مقام اور وقار جاتا رہا ہے۔ وائٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے بھی روس کو وارننگ دی کہ غیر قانونی (طریقہ سے کریمیا کو ضم کرنے کے نتائج کا سامنا کرنے روس تیار ہوجائے۔ تحدیدات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، امریکی یا عالمی برادری کریمیا کے روس میں انضمام کو تسلیم نہیں کرے گی۔ وائٹ ہاوز نے کہاکہ ہم عالمی برادری بشمول ہندوستان سے امید کرتے ہیں کہ وہ اس روس کے اقدام کی مذمت کریں گے۔ اوباما انتظامیہ نے یوکرین کی مدد کیلئے عالمی مہم شروع کی ہے۔ پوٹین کے اس اقدام کے پیش نظر پوٹین نے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے رابطہ قائم کرکے یوکرین بحران کی وضاحت کی۔ وزیراعظم ہندوستان نے ممالک کے اقتدار اعلیٰ اور سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زوردیا اور کہاکہ بحران کا سفارتی حل نکالا جائے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے تمام فریقوں سے امید ظاہر کی کہ وہ ضبط و تحمل کامظاہرہ کریں گے۔ وائٹ ہاوز چاہتا ہے کہ ہندوستان پوٹین کے اقدامات کی مذمت کرے۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکہ اعلیٰ قائدین بشمول صدر اوباما، نائب صدر جوبائیڈن، جان کیری، عالم سطح پر اپنے دونوں اور ہم منصوبوں سے رابطہ قائم کرکے یوکرین کے کریمیا علاقے میں روسی کی جارحیت کو اجاگر کیا۔ اوباما اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ روس کے اقدام کی مذمت کی اور فوری طورپر یوکرین کوعالمی مبصرین عوانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Russia on wrong side of history: Kerry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں