(یو این آئی)
راشٹرا سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بھیونڈی یونٹ نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی تقریر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے آر ایس ایس کے خلاف الزامات عائد کئے ہیں۔ آر ایس ایس بھیونڈی یونٹ نے راہول گاندھی کے خلاف بھیونڈی کی عدالت میں جرم سے متعلق کیں داخل کیا ہے یہ کیس سکریٹری بھیونڈی یونٹ آر ایس ایس راجیش کونٹے نے داخل کیا ہے۔ کیس داخل کرتے ہوئے راجیش نے عدالت پر زوردیاکہ وہ نائب صدر کے خلاف کارروائی کرے کیونکہ راہول گاندھی نے دورہ تھانے کے موقع پر آر ایس ایس کے خلاف الزام عائد کئے اور اہانت کرتے ہوئے تقریر کی۔ راجیش نے آج یو این آئی کو بتایاکہ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ کارروائی کرے کیونکہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ یہ کیس راہول گاندھی کی تقریر سے متعلق ہے جو کہ سونالے بھیونڈی میں کی گئی جہاں انہوں نے آر ایس ایس کے افراد پر الزام عائد کیا ہے ان افراد نے ہی مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا۔ راہول کی یہ تقریر ملک بھر میں متنازعہ بن گئی اور آخر کار آر ایس ایس بھیونڈی یونٹ نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور مقدمہ دائر کردیا۔ راجیش نے کہاکہ آج انہوں نے شکایت درج کروائی ہے جو کہ بشکل کریمنل کیس ہے۔ یہ شکایت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ، بھیونڈی میں پیش کی ہے۔ اس شکایت میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی تقریر کا حوالہ دیا گیا ہے جو کہ 6 مارچ 2014ء کو موضع سونالے میں انتخابی ریالی کے موقع پر کی گئی ہے۔ اس تقریر میں راہول گاندھی نے ہماری تنظیم کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آر ایس ایس کے افراد پر مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کا الزام عائد کیا جو کہ 1948ء کے گاندھی جی قتل کیس کے عدالتی فیصلہ کے خلاف ہے۔ راجیش نے الزام عائد کیا کہ انتخابی مقاصد اور مفادات کی تکمیل کیلئے اس طرح کا بیان راہول نے دیا ہے۔ آر ایس ایس ملک کے عوام کی بے لوث خدمات کیلئے مشہور ہے۔ مادر وطن "بھارت ماتا" کیلئے بھی اسی تنظیم کا جذبہ مثالی ہے۔ اس لئے راہول گاندھی کی تقریر میں غیر ذمہ دارانہ الفاظ سے آر ایس ایس کی ساکھ متاثر ہوئی راجیش نے الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی نے انتخابات کے پیش نظر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت 27مارچ کو مقرر کی ہے۔
Bhiwandi RSS files criminal case against Rahul
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں