پرانے شہر کی خبریں - old city news 13 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-13

پرانے شہر کی خبریں - old city news 13 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-13

پریس نوٹ
اردو زبان دنیا کی سب سے خوبصورت زبان ہے۔ اس میں جوشیرینی اور چاشنی پائی جاتی ہے دیگر زبانوں میں وہ بات نہیں۔ افسانہ نگاری اور شاعری کے میدان میں اردو الفاظ کے بے پایاں ذخیرہ کو استعمال کرتے ہوئے تحریر میں ایک انوکھی دلکشی اور جاذبیت پیدا کرنے کا بہترین موقع دستیاب ہے۔ محفل خواتین کے ماہانہ ادبی اجلاس منعقدہ اردو ہال سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے لکشمی دیوی راج نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ دیگر زبانوں کے مقابل اردو کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ زبان عربی اور فارسی کے بیشمار الفاظ اپنے دامن میں سمائی ہوئی ہے۔ جس کے باعث اردو کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ انہوں نے زور دیاکہ اس زرخیز و شیریں زبان سے نئی نسل کو واقف کروانا چاہئے۔ حسنہ شکور، ذکیہ سلطانہ سابق صدر شعبہ جغرافیہ ویمنس کالونی اور سعدیہ مشتاق نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر حبیب ضیاء نے صدر جلسہ اور مہمان خصوصی کا خیرمقدم کرتے ہوئے بطور خاص حسنہ شکور کی محفل میں شرکت پر اظہار مسرت کیا اور کہاکہ ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور نے محفل کے کاز میں ہمیشہ اپنا دست تعاون دراز کیا ہے۔ اسی طرح حسنہ شکور سے بھی امید ہے کہ وہ محفل خواتین کے جائزمطالبات کیلئے محفل کی نمائندگی کریں گی۔ حسنہ شکور نے ذمہ داران محفل کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہاں آکر مجھے بے حد مسرت ہوئی۔ اس محفل کی کارکردگی دیکھ کر اس کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ایسی پروقار محفل میں شرکت کرنا ہر خاتون کیلئے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے محفل کو اپنا ہر ممکنہ تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا۔ ذکیہ سلطانہ نے محفل کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ لڑکیوں کو بھی اس محفل میں شرکت کی ترغیب دلائی جانی چاہئے تاکہ ہمارے بعد ہماری اولاد بھی ایسی محافل منعقد کرسکیں اور اردو کے فروغ و بقاء میں اپنا ذمہ دارانہ کردار نبھاسکیں۔ سعدیہ مشتاق نے تمام قلمکاروں کی تخلیقات پر سیر حاصل تبصرہ کیا۔ بعد ازاں ادبی اجلاس کا آغاز ہوا جس میں انیس قیوم فیاض کا افسانہ "کیا کروں عزیز" عزیزہ محبوب۔ اقوال زرین، فریدہ راج، تنکے نشیمن کے نسیمہ تراب الحسن، من پسند شوہر، رضیہ چاند، ہندوستانی معاشرہ اور ہماری ذمہ دارایاں سنایا۔ ادبی اجلاس کی کارروائی عزیز النساء صبا نے چلائی۔ دوسرے دور میں مصرع بہ طرح "چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے" طرحی مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں اسریٰ منظور، مظفر النساء ناز، اطہر فضاء، عزیزہ محبوب، ریاض فاطمہ اور کاظمی نے حصہ لیا۔ جبکہ نصرت ریحانہ، آصف، انجم قمر سوز اور حنا شہیدی نے اپنا کلام پیش کیا۔ مظفر النساء ناز نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ عطیہ نورالحق کے شکریہ پر یہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں