نیویارک میں دھماکہ - دو عمارتیں منہدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-13

نیویارک میں دھماکہ - دو عمارتیں منہدم

نیویارک کے میان ہٹن علاقہ میں آج گیاس لیک ہونے کی وجہہ سے ایک زبردست دھماکہ کے بعد دو پانچ منزلہ عمارتیں گر پڑیں جس سے دو خواتین ہلاک اور 18دوسرے افراد زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ صبح تقریباً 9بجکر 40منٹ پر ہوا۔ اس سے چند منٹ پہلے اس مقام پر ایک عمارت میں رہنے والے افراد نے ایک کمپنی کو فون کیا تھا جو گیس لیک کی شکایت پر الکٹرک سرویس فراہم کرتی ہے۔ نیویارک کے مئیر بیل ڈی بلاسیو نے دھماکہ کے مقام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطرے کا واحد اشارہ دھماکہ سے 15منٹ پہلے ملا۔ یہ دھماکہ گیس لیک ہونے کی وجہہ سے ہوا۔ ہارلیم علاقہ میں پارک اوینیو اور 116 ویں سڑک پر یہ عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ان عمارتوں میں رہائشی یونٹس، ایک چرچ اور ایک پیانو اسٹور تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک بدترین سانحہ ہے۔ کیونکہ لوگوں کو بچانے کیلئے پہلے سے کوئی اشارہ نہیں ملا۔ انہوں نے دو افراد کی ہلاکت کی توثیق کی اور کہاکہ 18افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی دوسرے لاپتہ ہیں۔ تقریباً250 فائر فائٹرس آگ بجھانے اور ملبہ صاف کرنے کیلئے نیز ملبہ میں پھنسے دوسرے افراد کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔ صدر بارک اوباما کو دھماکہ کے بارے میں مطلع کردیاگیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے کہاکہ تباہ شدہ عمارتیں مخدوش حالت میں تھیں۔

Building collapse kills at least 4 in Manhattan New York

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں