پرانے شہر کی خبریں - old city news 10 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-10

پرانے شہر کی خبریں - old city news 10 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-10

(اعتماد نیوز)
جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی سے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے ایم بی ٹی کارکنوں نے محمد فاروق کی قیادت میں ملاقات کرکے مجلس میں شمولیت اختیار کرلی۔ محمد فاروق نے سابق میں ایم بی ٹی ٹکٹ پر چندرائن گٹہ ڈویژن سے مقابلہ کیا تھا۔ وہ اپنے حامیوں کے ہمراہ مجلس میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے قائد مجلس سے ملاقات کرکے مجلس کے استحکام کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر مجلسی کارپوریٹر منصور عولقی کے علاوہ مقامی سرگرم مجلسی کارکنان موجود تھے۔ قبل ازیں محمد فاروق اپنے ہمراہ مسرس محمد عمر، محمد یحیےٰ، محمد شاکر، محسن عولقی، محمد نواب، محمد صادق، محمود عولقی، افتخار عالم، محمد دستگیر اور دیگر افراد کے ہمراہ موٹر سیکلوں اور کاروں کے ایک جلوس کے ذریعہ دارالسلام پہنچے جہاں انہوں نے جناب اکبر الدین اویسی کی گلپوشی کی ۔ قائد مجلس نے محمد فاروق کی گلپوشی کرتے ہوئے پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا۔

(پریس نوٹ)
عالمی یوم خواتین کے پیش نظر تلنگانہ ریسورس سنٹر منتظمین نے نئی ریاست تلنگانہ میں خواتین کے حقوق اور رول کے عنوان پر ہفتہ واری 112واں مذاکرہ منعقد کیا۔ جس میں شریمتی دیویکی دیوی، جیوتی کرن، بالا لکشمی کے علاوہ ڈاکٹر ایس سلوچنا اور ٹی گریجا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے دیہی علاقوں کے بشمول شہر اور حیدرآباد اور اس کے مضافات میں خواتین کے ساتھ پیش آرہے ظلم و زیادتی کے واقعات کی روک تھام کو لازمی قراردیا۔ ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کی قربانیوں کو خواتین جہد کاروں نے اس موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے عظیم شہداؤں کی ماں، بہنوں اور لواحقین کے ساتھ انصاف بھی ضروری ہے انہوں نے ہندوستان کیلئے نئی ریاست کو مثالی بنانے کے واسطے علاقہ تلنگانہ کو مردوں کے مساوی مقام فراہم کرنے کا بھی لازمی قرار دیا۔ مذاکرے کے آغاز سے قبل شہدائے تلنگانہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور بعدازاں مقررین نے تلنگانہ کی خواتین کو عالمی یوم خواتین پر مبارکباد پیش کی۔

(پریس نوٹ)
تلگودیشم پارٹی کے قائدو انچارج تلگودیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ و جنرل سکریٹری عظیم تر حیدرآباد نے آج اپنی انتخابی مہم و پدیاترا کا اپنے آبائی محلہ چنچل گوڑہ نئی سڑک، جھٹ پٹ نگر اور کھلہ کی سڑکوں، نکڑوں ، چوراستوں اور تجارتی مراکز پر مقامی افراد اپنے چہیتے و متحرک قائد کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیا۔ جگہ جگہ ضعیف حضرات و خواتین نے مظفر علی خان کی کثرت سے گلپوشی کرکے اپنی دعاؤں سے نوازا۔ سینکڑوں مقامی رائے دہندے اور نوجوانوں نے بھی اس انتخابی پدیاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سرخروئی و کامیابی کو یقینی بتایا۔ گھروں کی چھتوں پر خواتین نے مظفر علی خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور کامیابی کیلئے دعائیں دیں۔ مقامی تاجرین نے بھی مذکورہ تلگودیشم کے ممتاز و متحرک قائد کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کیا۔ گلپوشی بھی کثرت سے کی گئی۔ یہ پدیاترا چار گھنٹے تک بڑی ہی کامیابی کے ساتھ پرامن طریقے سے جاری رہی۔ اس افتتاحی و کامیاب پدیاترا میں حلقہ ملک پیٹ کے سینئر و ممتاز تلگودیشم قائدین عبدالحنان، قاری ایم ایس خان، عبدالقدیر، محمداسلم کارپوریٹر، شیخ غفار، محمد اشتیاق خان، فیروزخان، جلیل خان، اعجازخان، عبدالرحیم، کوٹیشور راؤ، امریندر گوڑ، سدھاکر ریڈی، سرینواس، پروین اور سرینواس چاری وغیرہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محمد مظفر علی خان کی انتخابی پدیاتراؤں کا یہ سلسلہ بلاناغہ انتخابات تک جاری رہے گا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں