انہوں نے کہا کہ غریب مسلمانوں کا کوئی خیر خواہ نہیں ، حکومت یو پی اے اول اور دوم نے رنگ ناتھ مشرا کمیشن کہ رپورٹ پر عمل تک نہیں کیا گیا اور 12 ویں پنچ سالہ منصوبہ میں اقلیتوں کے بجٹ کو 68 ہزار کروڑ سے کم کرکے 17 ہزار کروڑ کردیا گیا تاکہ مسلمانوں کی اقتصادی طور پر بھی کمر توڑ دی جائے۔
عمیق جامعی نے کہاکہ اترپردیش کے حالات کا جائزہ لینے پر ہمیں پتہ چلتا ہے گزشتہ مایاوتی کہ حکومت میں اتر پردیش سے سینکڑوں پڑھے لکھے بے قصور مسلم نوجوانو کی پیشانی پر دہشت گرد ہونے کا داغ لگا کر جیلو ں میں سڑنے کے لئے چھوڑ دیا اور خالد مجاہد اور طارق قاسمی کے گناہگار ڈی جی برج لال کو مایاوتی جی بچاتی رہی اور ان کی حکومت میں مسلمانوں کے تمام کارخانوں کو توڑوا دیا گیا۔مایاوتی بی جے پی کے ساتھ کئی بار حکومت بنا کر اور گجرات فسادات کے بعد مودی کے ساتھ مایاوتی کی استیج اشتراک کرکیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ تحریک ا انصاف نے اپنے مستقبل کے منشور پر کہا کہ ہم ریاست میں کیرل ماڈل پر ریزرویشن کے لئے تمام سیکولر طاقتو کو تیار کریں گے پردیش اور ملک میں آئین محفوظ ہو اس کے لئے جنگ لڑی جائے گی ، اتر پردیش میں اکثریت او بی سی اور مسلمانوں میں شامل ٹکراؤ کی کوئی تاریخ نہیں ملتی ہے لیکن امت شاہ کے ریاست میں آنے سے بڑی خاموشی کے ساتھ اس دوستی میں دراڑ ڈالی اس کے لئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی ذمہ دارہے۔ ملک کو پتہ ہے کہ مرکزی وزیر سلمان خورشید 4ء5فیصد اور ملائم سنگھ جی 18 فیصد مسلم ریزرویشن دینے کاوعدہ کیا تھا۔ ، جن لوگوں کو آئین کا علم ہے ان کو اور ہمیں بھی پتہ ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ملک میں کوئی ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا اور ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
عمیق جامعی نے کہا کہ مسلم دلتو کو 341 کہ زمرے میں شامل تو کیا ہی جانا چاہئے اور اگر اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کہ کو کمیونسٹ حکومت نے کیرل ماڈل پر ریزرویشن دے دیا جائے تو رزرویشن دینے کے لئے آئین کو تبدیل کرنے کہ کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔
کمیٹی کے قائد شہر قاضی اور مفتی مولانا ابو عرفان میاں فرنگی محلی سرپرست تحریک انصاف نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں برباد اور لوٹنے والی والی سرکارو ں کو اکھاڑ پھینکیں اور ملک میں ابھرتی ہوئی تیسری طاقت کو مضبوط کریں ۔کمیٹی نے اشارہ کیا کہ مودی کو روکنے کے لئے آئین کو بچانے کے لئے تحریک انصاف جلد تیسری طاقت کے قومی رہنماؤں سے ملاقات کرے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لکھنومیں منعقدہ ایک میٹنگ میں قاضی اور مفتی مولانا ابو عرفان میاں فرنگی محلی کو تحریک انصاف کاسرپرست،عمیق جامعی کو کنوینرمشاہد حسین کو ترجمان مقررکیاگیا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں