پرانے شہر کی خبریں - old city news 03 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-03

پرانے شہر کی خبریں - old city news 03 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-02

(منصف نیوز بیورو)
مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں ایک ہفتہ طویل سالانہ ای ویک تقاریب کا آغازعمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں شجاعت علی آئی آئی ایس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ تقاریب یکم مارچ تا8 مارچ جاری رہیں گی۔ ای ویک تقاریب کے ذریعہ ہر طالب علم کو انٹر پرینئر شپ صلاحیت میں بہتری لانے ورٹیول اسٹاک مارکٹ، حصول مقصد پر مباحثہ، راکٹ لانچ کرنے کے طریقہ کار، انٹر پرینےئرس انکاونٹر، الکٹریفائی سنسکس جیسے موضوعات پر اظہار خیال کرنے اور حقیقت پر مبنی تجربہ حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ چیف کوآرڈنیٹر اشفاق ہدیٰ نے بتایاکہ ای ویک کے ذریعہ ہم طالب علم کی سوچ کو وسعت دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ صرف ملازم بننے کے نظریہ کو ترک کرتے ہوئے ملازمت فراہم کرنے والا بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہفتہ این ای این اور دی وادھوانی گروپ کے اشتراک سے منعقد کیاگیا۔ اس سال ای ویک میں ہندوستان کیلئے اختراعیت، کا موضوع دیا گیاہے۔ اس کیلئے ملک بھر کے شہروں سے 80پبلسٹی ایونٹس منعقد کئے جائیں گے جس میں تقریباً7لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس سال ای ایل، ایم جی سی ای ٹی میں انٹرپرینئرس انکاونٹر،5کیلو میٹر میراتھن، ای سمئس، دیہاتوں کا دورہ، جہاں تغذیہ بخش غذاؤں کے استعمال، بلڈڈونیشن کی افادیت و دیگر پروگرامس منعقدکئے جائیں گے۔ اس پروگرام کے دوران مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلباء کی جانب سے تیار کردہ ریفریجریٹر جو پانی سے چلتا ہے، نیز ٹو وھیلرس پر لگائے جانے والے چارجرس کو نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ اشفاق ہدیٰ نے کہاکہ ان پراجکٹس کو دیہاتی عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لانے کے مقصد سے عطیہ کردیاجائے گا۔ اس موقع پر سمیر احمد، عثمان، شہزاد، سندر رانی، عبدالکریم، عرشیہ صدیقہ، سندورا، نیہال، آفرین، لکشمی، ثناء، اعتماد الدین، انجم اور ملیحہ کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(یو این آئی)
دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں گذشتہ 2دنوں سے شام کے اوقات میں اچانک تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ اتوار کی شام بھی اچانک تیز بارش سے شہر کی کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے عوام کو مشکل پیش آئیں۔ خاص طورپر مانصاحب ٹینک، مہدی پٹنم، ٹولی چوکی اور دیگر علاقوں میں دو گھنٹوں سے زیادہ وقت تک ٹرایفک جام رہی۔ آئندہ دو دنوں میں حیدرآباد اور پڑوسی علاقوں میں ژالہ باری اور ژالہ باری کے بغیر بارش ہوگی۔ تلنگانہ میں کہیں کہیں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایاکہ خلیج بنگال اور بحر عرب میں رطوبت میں اضافہ کے باعث گرج و چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔ جو زیادہ تر تلنگانہ پر مرکوز ہے۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ اور کم سے کم 19.6 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ بارش 6.6 ملی میٹ ریکارڈ کی گئی۔ اسی دوران ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اضلاع میں بھی غیر موسمی بارش سے فصلوں کو نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ بودھن منڈل اور اس کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں غیر موسمی بارش کی وجہہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر محیط کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں