نان سبسیڈی پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں 53 روپئے کی کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-03

نان سبسیڈی پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں 53 روپئے کی کمی

جیٹ ایندھن اور اے ٹی ایف کی قیمت میں معمولی یعنی ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سبسیڈی سے عاری پکوان گیس ایل پی جی کے شرحوں میں فی سلنڈر 53.5 روپیوں کی کمی کردی گئی ہے۔ جس سے عالمی رجحان کا اظہار ہورہا ہے۔ ہوابازی ٹربائن ایندھن یا اے ٹی ایف کی قیمت میں دہلی میں فی کلو لیٹر 753.34 روپئے یا ایک فیصد بڑھاتے ہوئے اسے اسے 74825.54 روپئے فی کلو لیٹر کردیاگیاہے۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے یہ بات بتائی۔ کمپنی ملک میں ایندھن کی سب سے بڑی ریٹیلر ہے۔ یکم جنوری کو بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں 3فیصد کمی کی گئی تھی تاہم بعد ازاں قیمتوں میں اضافہ ہوا اور امریکی ڈالر کے مقابلہ میں روپئے کی قدر میں گراوٹ پیدا ہوئی جس کے نتیجہ میں درآمدات پر زیادہ مصارف عائد ہونے لگے۔ ممبئی میں جیٹ کی قیمت فی کلو لیٹر 77322.6 روپئے ہے۔ ماضی میں اس کی قیمت 76524.33 روپئے فی کلو لیٹر تھی۔ آئی او سی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ مقامی سیل ٹیکس یا اضافی قدر ٹیکس (ویاٹ) کی مختلف شرحوں کے نتیجہ میں ملک کے جداگانہ ایرپورٹ پر قیمتوں میں فرق پایا جاتا ہے۔

ATF price hiked by 1%, non-subsidized LPG rate cut by Rs 53

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں