ملک میں عصمت ریزی مسئلہ - عامر خان کا ستیہ میو جئتے کا دوسرا شو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-03

ملک میں عصمت ریزی مسئلہ - عامر خان کا ستیہ میو جئتے کا دوسرا شو

Aamir-Khan-Satyamev-Jayate2-discusses-rapes
سوپر اسٹار عامر خان نے آج ملک میں خواتین کی عصمت ریزی کے سنگین مسائل کو اٹھاتے ہوئے "ستیہ میو جئتے" کے دوسرے دور کا آغاز کیا جبکہ اس شو کا بہت چرچا رہا ہے۔ 48سالہ اداکار نے قوم کو دہلادینے والے دہلی میں 16دسمبرکے خوفناک اجتماعی عصمت ریزی کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنے پروگرام کا آغازکیا۔ عامر خان نے اس موقع پر بتایاکہ جس وقت ہمارے شو کا پہلا دور ختم ہوا تب ایک خوفناک واقعہ 16دسمبر کودہلی میں اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کی حیثیت سے رونما ہوا جس سے قوم دہل کر رہ گئی۔ اس واقعہ نے عوام بالخصوص نوجوانوں کے اندرز فکر کو متاثر کیا جنہوں نے پہلے دور کے شو کو کافی سمجھتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی تھی۔ اس واقعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور عوامی برہمی پر ایک مختصر سے اخباری تراشے کی نمائش کے بعد عامر خان نے عصمت ریزی متاثرین اور بعدازاں ان کے خاندان سے ہونے والی طبی ، قانونی، عدالتی و نظم قانونی کی لاپرواہی پر تبادلہ خیال کیا۔ دو گھنٹے طویل شو جسے "دھوم III" سے موسوم کیا گیاتھا، اس میں سوپر اسٹار نے ہر عمر کی خواتین کے متعدد واقعات بیان کئے جنہیں ملک کے مختلف علاقوں میں عصمت ریزی کا ہدف بنایا گیاتھا۔ پولیس، ہاسپٹلس اور عدلیہ کے غیر ذمہ دارانہ و احساس سے عاری رویہ پران کے اظہار خیال سے متعدد متاثرین نے اتفاق کیا۔ سوپر اسٹار سے عوام سے اپیل کی کہ وہ "One Stop Rape Crisis Centre"(مرکز برائے روک تھام عصمت ریزی بحران) کے مطالبہ کی تائید کریں جس کی سفارش عاجلانہ انصاف رسانی کیلئے جسٹس اوشا مہراکمیشن نے کی تھی۔ عامر خان نے شو میں بتایاکہ وہ بھی اپنے ناظریں پر زور دیں گے کہ وہ عصمت ریزی متاثرین کے تئیں اپنے نقطہ نظر میں تبدیلی پیدا کریں جنہیں معاشرے میں حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ متاثرین سے اس قسم کے سلوک کے بجائے آپ کو ملزم کے ساتھ ایسا رویہ روا رکھنا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ ایک مجرمانہ عمل ہے جبکہ عصمت ریزی ملزمین کا بائیکاٹ کردینا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ اس طریقہ کار سے انصاف کی جدوجہد میں متاثرین کو مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایاکہ شو میں شرکت کرنے والے بعض متاثرین نے انصاف کیلئے اپنے طویل اور خوفناک جدوجہد سے انہیں واقف کروایا۔ عامر خان نے مختلف پس منظر رکھنے والی دو لڑکیوں کے واقعہ کا بھی تذکرہ کیا جن کی ماضی میں عصمت ریزی کی گئی تھی تاہم انہوں نے حوصلہ کے ساتھ دوبارہ زندگی شروع کردی اور شو میں اپنی شناخت پوشیدہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سماجی نیٹ ورک سائٹ پر بھی اس شو کو بہت پسند کیا گیا جب کہ ستیہ مے جئتے" ناظرین نے اس پر زبردست تبادلہ خیال کیا ہے۔

Aamir Khan's Satyamev Jayate 2 discusses rapes, related problem

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں