(سمیع اﷲ خان۔ ایس این بی)
ممبئی مضافات میں پارلیمانی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نگاہ رکھنے اور کارروائی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 78فلائنگ اسکواڈ تیار کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا گیا ہے جس پر اسے معاملے کی شکایت کی جاسکتی ہے۔ ٹول فری نمبر 1800-22-1952 ہے۔ ممبئی مضافات میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ انہیں تیاریوں کی جانکاری اور چند اہم تاریخوں کا اعلان کرنے کیلئے ممبئی مضافات کے کلکٹر شیکھر چنے نے آج دوپہر باندرہ مشرق سرکاری بلڈنگ میں اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کی۔ ممبئی مضافات میں چار پارلیمانی حلقوں کے انتخابات کیلئے مختلف تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ امیدواروں کی نوٹی فکیشن 29مارچ تک ہوگی۔ امیدواروں کے پرچے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5اپریل ہے۔ امیدواروں کے پرچے نامزدگی کے تعلق سے جمع دستاویزات کی جانچ آخری تاریخ 7اپریل ہے۔ امیدواروں کے پرچے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9اپریل ہے۔ اس کے بعد 24 اپریل ووٹنگ کا دن ہے اور ووٹوں کی گنتی اور نتیجہ کا دن 26اپریل طے ہوا ہے۔ ممبئی مضافات میں چار پارلیمانی اور 26اسمبلی حلقے ہیں جس میں کل ووٹروں کی تعداد تقریباً73لاکھ 11ہزار 500 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد تقریباً 40لاکھ 45ہزار 300 ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد تقریباً3لاکھ 66ہزار 077 ہے۔ رائے دہی کیلئے تقریباً 7ہزار 265 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ تقریباً 60ہزار ملازمین میں ان پولنگ بوتھوں پر تعینات کئے جائیں گے۔
mumbai ec 78 flying squad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں