(یو این آئی)
لوک سبھا انتخابات کیلئے امیدواروں کی ایک متاثرکن فہرست کا اعلان کے 2دن بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج انتخابی مہم چلانے کے سلسلہ میں پارٹی قائدین کو مختلف ہدایات جاری کیں۔ بنرجی نے اپنی انتخابی ٹیم کے ساتھ کل شام منعقدہ اجلاس میں واضح کردیا کہ تمام قائدین کو ہدایات کی سختی سے پابندی کرنا ہوگا۔ تمام مہم پر پارٹی کا کنٹرول ہوگا۔ امیدواروں کوضلع پارٹی صدر یا کنوینر کے ساتھ مل کر باہمی ربط و تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ امیدواروں کو یاد دلایا گیا کہ اب ترنمول غریب عوام کی پارٹی ہے چنانچہ امیدوار عام آدمی کی سطح پر رہیں اور جس قدر زیادہ افراد سے ممکن ہوملاقات کریں۔ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم پر موسم کے اثرات کا بھی جائزہ لیا اور امیدواروں کو ہدایت دی کہ گرما کی شدت سے مہم متاثر نہ ہونے پائے۔ امیدوار دن کے ابتدائی حصے میں مہم شروع کریں اور دوپہر کی سخت گھر میں گھر پہونچ جائیں اور کچھ دیر آرام کرنے کے بعد شام ڈھلتے ہی پھر ایک بار سڑکوں پر نکل آئیں۔ یہ رہنمایانہ ہدایات ہر امیدوار کو دی گئی ہیں۔ انہیں گذشتہ ڈھائی برسوں میں پارٹی کی جانب سے کئے گئے کاموں کی ایک فہرست دی گئی اور اسے یاد رکھنے کا حکم دیاگیا۔
Mamata Banerjee's Trinamool Congress directed the electoral campaign
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں