کشمیریوں سے متعلق متنازعہ تبصرہ کرنے کی تردید - فاروق عبداﷲ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-04

کشمیریوں سے متعلق متنازعہ تبصرہ کرنے کی تردید - فاروق عبداﷲ

جموں۔
(پی ٹی آئی)
کشمیری عوام سے متعلق اپنے متنازعہ تبصرے کا اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے مرکزی وزیر فاروق عبداﷲ نے آج کہاکہ میڈیا نے ان کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ فاروق عبداﷲ نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کشمیری مہاچور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برقی کا کافی سرقہ ہوتا ہے۔ ہمارے کئی لوگ برقی کی چوری کررہے ہیں لیکن میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ کشمیری چور ہوتے ہیں۔ فاروق عبداﷲ نے مزید کہاکہ یہ (برقی سرقہ) سارے ملک میں عام بات ہے۔ جموں و کشمیر میں ترسیل اور تقسیم میں سب سے زیادہ نقصان ہوتاہے۔ قبل ازیں موصولہ یو این آئی کی اطلاع کے بموجب مرکزی وزیر فاروق عبداﷲ کے اس ریمارک پر کہ "کشمیری مہا چور ہوتے ہیں"۔ جموں وکشمیر اسمبلی میں آج زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی دراصل اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے واک آوٹ تک کردیا۔ پی ڈی پی ارکان اسمبلی نے وقفہ سوالات کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے کارروائی میں خلل ڈالا اور کشمیریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مرکزی وزیر سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ پی ڈی پی نے ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہا "پوری قوم سے معافی مانگو"۔ ارکان اسمبلی نے ڈاکٹر عبداﷲ سے ان کے ریمارکس پر معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں بھی احتجاج کیا۔ دریں اثناء اسپیکر مبارک گل نے پی ڈی پی ارکان کو سمجھانے کی کوشش کی اور کہاکہ وزیر قانون اس مسئلہ پر بیان دیں گے۔ جموں وکشمیر کے وزیر قانون علی محمد ساغر نے بہرحال ایوان میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عبداﷲ کے اس تبصرے کا مقصد تمام کشمیریوں کی توہین کرنا نہیں تھا۔ بہرحال پی ڈی پی ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا اور اسمبلی سے واک آوٹ کردیا۔ ڈاکٹر عبداﷲ نے کل کہا تھا کہ ہندوستان میں برقی چوری کے معاملہ میں کشمیری سب سے بڑے چور ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں توانائی شعبہ کی ابتر حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے دہلی میں یہ متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیری (صرف) چور(ہی) انہیں مہاچور ہوتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں