پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح - سدرامیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-04

پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح - سدرامیا

چکبالاپور۔
(ایم اے تمیم پاشاہ۔ ایس این بی)
ریاستی حکومت پینے کے پانی فراہم کرنے والے اہم منصوبے کا سنگ بنیاد ڈالا جارہا ہے۔ آبپاشی کیلئے نہیں اس معاملے میں ساحلی علاقے کے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اس بات کا اظہار وزیراعلیٰ سدرامیا نے کیا۔ شہر کے مضافات میں واقع بی جی ایس ورلڈ اسکول کے احاطے سر ایم اسٹیج میں منعقدہ تاریخی اپرکنال پراجکٹ کا ضلع کے ہزاروں کے عوام کی موجودگی میں سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کولار اور چکبالاپور ضلع میں آبی ذخیرے سوکھ چکے ہیں جس سے پانی کیلئے 1500-2000 فیٹ بورویل کی کھدائی کرنے پر پانی میسر ہورہا ہے اس میں فلورائیڈ، نائٹریٹ کی مقدار زیادہ پائی گئی ہے اس کو پینے سے یہاں کے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں حکومت کا فرض بنتا ہے کہ بنیادی طورپر ریاست کی عوام کو پینے کیلئے پانی فراہم کیا جائے ہماری تہذیب میں بھی گھر آنے والے مہمانوں کو پانی دیا جاتا ہے اسی تہذیب کو زندہ رکھتے ہوئے مذکورہ اضلاع کے علاوہ رام نگر، بنگلوردیہی، ہاسن، ٹمکور اور چکمگلور اضلاع کو شفاف پانی میسر ہوگا اس منصوبے سے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے منگلور اور اڈپی اضلاع میں بندمنانا غیر ضروری ہے اس پراجکٹ کے متعلق بدگمانی کو دور کرنے کیلئے ساحلی علاقے کے عوام کو حقائق واقف کرانے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ کولار اور چکبالاپور ضلع میں ندیوں کے ذرائع نہیں ہیں پینے کے پانی کا مسئلہ شدید ہے اس کے مدنظر اپر کنال پراجکٹ کو جاری کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں