سرکاری اشتہارات کے خلاف درخواست کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-04

سرکاری اشتہارات کے خلاف درخواست کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
سپریم کورٹ نے آج حکومت کی جانب سے اپنی کامیابیوں کو ظاہر کرنے دئیے جانے والے اشتہارات کو باقاعدہ بنانے کی خاطر رہنمایانہ ہدایات وضع کرنے ایک مفاد عامہ کی درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ انتخابات کے بعد عدالت سے رجوع ہوں۔ درخواست گذار نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت، حکمراں جماعت کی کامیابیوں اور اس کے قائدین کو پیش کرنے سرکاری خزانہ پر بوجھ عائد کرتے ہوئے کروڑہا روپئے اشتہارات پر صرف کرتی ہے۔ بنچ نے کہاکہ آپ کی بات درست ہے لیکن وقت غلط ہے۔ انتخابات کے بعد پھر کوشش کریں۔ ہم اس مرحلہ پر اس درخواست کی سماعت نہیں کرستے۔ عدالت نے درخواست گذار کے "چٹلا پلی" سے سوال کیا کہ وہ لمحہ آخر میں کیوں عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔ بنچ نے کہاکہ یہ وقت مناسب نہیں اور وہ لمحہ آخر میں درخواست کی سماعت نہیں کرسکتی۔ درخواست گذار نے الزام عائد کیا کہ حکومت سیاسی جماعت کے نام پر اشتہارات جاری کرتی ہے اور سیاسی قائدین کی تصاویر شائع کی جاتی ہیں۔ اس معاملہ کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں