اوپنین پولس پر واضح رہنمایانہ خطوط کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-04

اوپنین پولس پر واضح رہنمایانہ خطوط کا مطالبہ

نئی دہلی۔
(آئی اے این ایس)
عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے آج الیکشن کمیشن پر زوردیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے قبل اوپنین پولس کی ٹیلی کاسٹ اور اشاعت کیلئے ایک ضابطہ کو یقینی بنائے۔ دہلی کے سابق چیف منسٹر نے اپنے ایک علیحدہ مکتوب میں نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹانڈرس اتھاریٹی سے کہاکہ وہ الٹ پھیر کئے گئے اوپنین پولس کی بعض نیوز چینلس کی جانب سے نشریات میں ان کے رول کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن ایسے "پولس" کروانے والے اداروں کیلئے واضح رہنمایانہ خطوط جاری کرے اور میڈیا کیلئے بھی جو ایسے پولس کی اشاعت یا ٹیلی کاسٹ کا ارادہ رکھتا ہے، جواب دہی کا تعین کرنے کی ہدایات جاری کئے جائیں تاکہ دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے آسانی سے نہ چھوٹ پائیں۔ کجریوال نے کہاکہ عام آدمی پارٹی اوپنین پولس پر مکمل امتناع کی حامی نہیں ہے۔ تاہم وہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتی ہے کہ اس سلسلہ میں ایک ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایاجائے۔ ایک ہندی نیوز چینل نے حال ہی میں ایک اسٹنگ آپریشن (خفیہ کارروائی) کی تھی جس سے پتہ چلا تھا کہ انتخابات سے قبل اوپنین پولس کے ذریعہ عوامی رائے تیار کرنے اور اس میں الٹ پھیر کرنے کی سازش رچی گئی تھی۔

Kejriwal seeks guidelines on opinion polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں