وشاکھاپٹنم۔
(پی ٹی آئی)
مرکزی وزیر دیہی ترقیات جئے رام رمیش نے کہاکہ مرکز سرمایہ کاروں کو ٹیکس ترغیبات اور خصوصی پیاکیج کی فراہمی کے ساتھ سیما آندھرا کے مفادات کا مکمل تحفظ کرے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ حکومت علاقہ کیلئے مناسب مالی اقدامات کرے گی تاکہ دونوں ریاستوں میں صنعتی اور معاشی ترقی کے فروغ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ ترغیبات صرف نئے سرمایہ کاروں کو دئیے جائیں گے۔ جئے رام رمیش نے بتایاکہ مرکزی حکومت 20ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے ہمہ مقصدی پولاورم آپاشی پراجکٹ پر عمل کرے گی کیونکہ اس کو قومی پراجکٹ قراردیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آئندہ 5سال کے عرصہ میں آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، آئی آئی ایم، سنٹرل یونیورسٹی، پٹرولیم یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی اور ایک آئی آئی آئی ٹی قائم کئے جائیں گے۔ اس وقت تک حیدرآباد کے تعلیمی اداروں مے سیما آندھرا کے طلباء کیلئے داخلہ کا موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا۔ دریائے کرشنا اور گوداری کے پانی کی تقسیم کیلئے علیحدہ واٹر بورڈس قائم کئے جائیں گے۔ کرشنا واٹر بورڈ تلنگانہ میں اور گوداری واٹر بورڈ سیما آندھرا میں ہوگا۔ سیما آندھرا کے مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے منصوبہ بندی کمیشن میں ایک علیحدہ یونٹ قائم کیا جائے گا۔ جئے رام رمیش نے بتایاکہ دہلی۔ ممبئی۔ صنعتی راہداری کے خطوط پر ویزاگ۔ چینائی صنعتی راہداری قائم کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اندرون چھ ماہ آندھراپردیش ریاست کیلئے نیا ریلوے زون قائم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ نئی عدالت کے قیام تک موجودہ ہائی کورٹ ہی مشترکہ ہائی کورٹ کے طورپر کام کرے گا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ جاریہ سال کے ختم تک دونوں ہائی کورٹس اپنے طورپر کام کاج شروع کردیں گے۔
2014-03-04
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں