منصوبہ بندی کیلئے مالیاتی ڈاٹا کی بروقت دستیابی کی اہمیت - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

منصوبہ بندی کیلئے مالیاتی ڈاٹا کی بروقت دستیابی کی اہمیت - صدر جمہوریہ

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا ہے کہ منصوبہ بندی اور ملک کی رقومات اور بجٹ کے انتظام کے متعلقہ مالیاتی اور اکاونٹس ڈاٹا کی "بروقت دستیابی" حکومت کے اہم مطلوبات میں سے ہے۔ پرنب مکرجی" آج راشٹرا پتی بھون میں انڈین سیول اکاؤٍنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کے 16 پروبیشنرس کے ایک گروپ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سی اے ایس، 1976ء میں انڈین آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کو کاٹ کر بنائی گئی۔ ہندوستان کے سرکاری مالیاتی انتظامی سسٹم میں اصلاحات کے جز کے طورپر یہ تقسیم عمل میں آئی تھی۔ راشٹرا پتی بھون سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرجمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ "مذکورہ اقدام کا مقصد وفاقی سطح پر قانونی آڈٹ اور اکاؤنٹس کو علیحدہ کرنا تھا"۔ انہیں بات پر مسرت ہے کہ مذکورہ سسٹم نے بہتر طورپر کام کیا ہے۔ سیول اکاؤنٹس آرگنائزیشن نے گذشتہ برسوں میں صحیح سمت میں پیشرفت کی ہے اور انفارمیشن و کمیونکیشن ٹکنالوجی میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے نہ صرف سسٹم وضع کئے ہیں بلکہ عوام الناس کی امنگوں کی تکمیل بھی کی ہے۔ حکمرانی اور ترقی ہر قسم کی منصوبہ بندی کیلئے ایک بہتر طورپر منظم کردہ مالیاتی سسٹم، ایک مستحکم اساس ہے اور یہ اساس بہتر حکمرانی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ ڈیلیوری سسٹمس میں عظیم تر اثر پذیری کیلئے عوام کی توقعات بڑھتی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں سرکاری محکمہ جات کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے سسٹمس کو عصری بنائیں اور شہریوں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں۔ انہیں خوشی ہے کہ مذکورہ آرگنائزیشن کی رائج کردہ اصلاحات، صحیح سمت میں پیشرفت کررہی ہیں"۔

President calls for effective financial data as key to good governance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں