کولکاتا۔
(ایس این بی)
وزیراعلیٰ اور ترنمول سربراہ ممتا بنرجی کی زندگی اتار چڑھاؤ سے بھری پڑی ہے۔ کالی کے گھاٹ ایک عام خاندان کی لڑکی سے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ملک کی ایک طاقتور خاتون سیاست داں بننے کے اس سفر میں انہوں نے کئی مقام دیکھے ہیں ان کے جینے کا ڈھنگ اور سیاست آج سب کی توجہ کا مرکز ہے۔ دنیا جاننا چاہتی ہے کہ کس طرح وہ اس مقام تک پہنچیں۔ ممتا بنرجی کی زندگی کے اس سفر کی کہانی جلد ہی ایک ڈاکیومنٹری فلم کے ذریعہ دنیا کے سامنے آئے گی۔ یہ ڈاکیومنٹری فلم کو ہدایت آشیش بساک کریں گے‘ جبکہ دنیا کے سامنے اس فلم کو لانے کا کریڈٹ ان کی تنظیم ہیلو کولکاتا کو جائے گا۔ ترنمول کی سربراہ کی زندگی پر ڈاکیومنٹری فلم بنانے کا تصور سپریہ مکھرجی کا ہے‘ جبکہ بھوشن رائے چٹرجی اس کے مشیر ہیں۔ ممتا بنرجی کی زندگی پر بننے والی یہ ڈاکیومنٹری فلم کا نام فی الحال ممتا۔ مئی دیدی‘ 4ایم آف بنگال۔ ممتا‘ ماں‘ ماٹی اینڈ مانش طے کیا گیا ہے۔ مسٹر بساک نے بتایاکہ اس فلم میں ممتا بنرجی کی ابتدائی زندگی‘ ان کی سیاسی جدوجہد‘ ان کو ملنے والی بڑی عوامی حمایت‘ لوگوں کے اوپر ان کی پکڑ اور ہندوستانی سیاست پر ان کے اثرات کو دکھایاجائے گا۔ فلم میں ممتا بنرجی کی کامیابیوں کو سماج کی کئی نامور ہستیاں بیان کرتی دکھائی دیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ اس فلم کی تیاری کا مقصد پیسہ کمانا نہیں‘ بلکہ لوگوں کے سامنے ان کی لیڈر کی اصل کہانی پیش کرنا ہے۔ اس فلم کے ذریعہ سے نہ تو ہم لوگ کسی خاص کی تشہیر کریں گے اور ہی کسی کی برائی کرنا ہمارامقصد ہے۔
2014-03-04
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں