تہران۔
(رائٹر)
ایران میں متعدد ویب سائٹس پر غیر اسلامی اور غیر اخلاقی کہتے ہوئے پابندی عائد کردی جاتی ہے اور انہیں سخت انداز میں فلٹر کیا جاتا ہے۔ ان میں فیس بک اور ٹوئٹر بھی شامل ہیں۔ اب حکومت سنسر شپ قوانین میں نرمی کرنا چاہتی ہے۔ ایرانی وزیر ثقافت علی جناتی نے نے کہا ہے کہ اسلامی اقدار کی حفاظت کے بہانے ٹکنالوجی کی دنیا میں ہونے والی پیشرفت کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے بقول حکومت فیس بک اور اسی طرح سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس تک رسائی کو زبردست نہیں روک سکتی اور اسی وجہہ سے انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کونرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایران میں فیس بک صارفین کی تعداد چارملین کے قریب ہے۔ جناتی نے مزید کہاکہ ایران دنیا سے کٹ کر نہیں رہ سکتا۔ ایران میں ان تمام ویب سائٹس کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے جنہیں حکومت غیر اسلامی اور غیر اخلاقی قرار دیتی ہے۔ ان ویب سائٹس پر موجود مواد کو چھان بین کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایران میں 1979ء کے انقلاب کے بعد فیکس مشینوں‘ آڈیو اور ویڈیو پلےئرز پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ہم ماضی پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ انقلاب کے بعد لئے جانے والے بہت سے فیصلے مضحکہ خیز تھے۔ ایرانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد عرصے سے سنسر شپ کے خلاف آوازیں اٹھاتی رہی ہے۔
2014-03-04
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں