ٹی آر ایس انضمام کا مسئلہ ہائی کمان حل کرلے گا - بوتسا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-02

ٹی آر ایس انضمام کا مسئلہ ہائی کمان حل کرلے گا - بوتسا

صدرپردیش کانگریس بوتسا ستیہ نارائنا نے آج کہاکہ پارٹی میں ٹی آرایس کے انضمام کے مسئلہ سے کانگریس ہائی کمان نمٹ لے گا۔ بوتسا ستیہ نارائنا نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آرایس کا قیام تلنگانہ کیلئے عمل میں لایا گیا تھا اب چونکہ ریاست تلنگانہ ایک حقیقت بن چکی ہے اس لئے ٹی آرایس کو چاہئے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے بتایاکہ انضمام کا مسئلہ کانگریس ہائی کمان کیلئے پریشانی کا باعث ہے اور وہ ہی اس سے بخوبی طورپر نمٹ لے گا۔ کانگریس پارٹی سے اس کے ارکان مقننہ کے اخراج کے بارے میں بوتسا نے کہاکہ ایسا نقل مقام، انتخابات سے قبل عام بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند قائدین صرف مفادات حاصلہ کے تحت کانگریس چھوڑ کر جارہے ہیں۔ اگر وہ سیاسی فائدوں کیلئے پارٹیاں تبدیل کررہے ہیں تو عوام انہیں مسترد کردیں گے۔ اسی دوران سابق وزیر پونا لہ لکشمیا نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ ٹی آر ایس، غیر مشروط طورپر کانگریس میں ضم ہوجائے کیونکہ ہم نے علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر انضمام میں عمل نہیں آیا تو یہ دونوں پارٹیوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ تلنگانہ کے سینئر قائد پونالہ لکشمیا نے مزید کہاکہ تلنگانہ کیلئے کانگریس پارٹی نے 60سال جدوجہد کی جبکہ ٹی آرایس نے صرف 13سال لڑائی کی۔ ہر شخص بالخصوص ٹی آرایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ یہ بات جانتے ہیں کہ تلنگانہ کس طرح حقیقت بنا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر کے سی آر ایک رکن پارلیمنٹ یا ایک رکن اسمبلی کے کانگریس پارٹی میں شامل ہوجانے سے پریشان ہوتے ہیں تو ٹی آرایس میں شامل ہونے والے کانگریس ارکان پارلیمنٹ و ارکان اسمبلی کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے۔ پونالہ لکشمیا نے کہاکہ میں انضمام کا مسئلہ ٹی آرایس قائدین کی بصیرت پر چھوڑتا ہوں تاہم کے سی آر کو چاہئے کہ وہ غیر مشروط طورپر اپنا وعدہ وفا کریں۔

High command will take care of TRS merger issue: AP Cong chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں