تعلیمی میدان میں مسلمان پیچھے - آئی او ایس کی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-02

تعلیمی میدان میں مسلمان پیچھے - آئی او ایس کی رپورٹ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں منعقدہ ایک سمینار میں آج پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1980کے دہے سے مسلمانوں اور ہندوستانی معاشرہ کے مراعات یافتہ طبقات کے درمیان خلیج بڑھتی رہی ہے۔ یہ رپورٹ بموضوع"مسلمانوں میں روایتی تعلیم بمقابلہ عصری تعلیم" صدرنشین انسٹی ٹیوٹ آف آبجکٹیو اسٹیڈیز محمد منظور عالم نے پیش کی۔ "مسلمانوں میں ایسے افراد کا سب سے زیادہ تناسب ہے جنہوں نے کبھی کوئی اسکول میں شرکت نہیں کی۔ یہ صورتحال بالخصوص مسلمانوں کے دیگر پسماندہ طبقات کے بچوں کی ہے جن کی عمریں 6تا14سال کے درمیان ہیں"۔ تاہم منظور عالم نے کہاکہ "حالیہ برسوں میں بعض شعبوں میں کچھ بہتری ریکارڈ کی گئی ہے لیکن موجودہ نشانوں تک پہنچنے کیلئے مسلمانوں کی کئی نسلیں گذر جائیں گی"۔ دو روزہ سمینار میں ملک بھر سے ماہرین تعلیم نے شرکت کی ہے۔ اس سمینار نے ، سچر کمیٹی سفارشات پر عمل کی اپیل کی ہے۔

Educational Backwardness of Muslims in India - Institute Of Objective Studies report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں