پشاور اور کوئٹہ میں بم دھماکے - 19 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

پشاور اور کوئٹہ میں بم دھماکے - 19 افراد ہلاک

پاکستان کے 2شہر پشاور اور کوئٹہ آج دو علیحدہ بم دھماکوں سے دہل گئے جس میں کم سے کم 19افراد ہلاک اور تقریباً60زخمی ہوگئے۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قبائلی علاقہ کی سرحد کے قریب پولیس پر ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ میں کم سے کم 9افراد ہلاک اور تقریباً 30زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو خیبر ایجنسی کے سرحد کے قریب واقع پاور کے مضافاتی علاقہ سربند میں ایک بازار میں پیش آیا۔ ایسی پی کینٹ فیصل کامران نے بتایاکہ جمعہ کی نماز سے قبل پولیس علاقہ میں معول کا گشت کررہی تھی کہ اس دوران ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے پولیس اے پی سی کے قریب آکر خودکو دھماکہ سے اڑادیا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب طالبان مذاکراتی کمیٹی کے ارکان طالبان سے مشاورت کیلئے شمالی وزیرستان میں موجودہیں جہاں امن کے عمل کو آگے بھڑھانے پر بات چیت ہورہی ہے۔ فیصل کامران نے کہاکہ حملہ میں کم سے کم 9افراد ہلاک اور تقریباً30 زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ میں چار پولیس ملازمین کو معمولی زخم آئے ہیں۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کامپلکس اور خیبر ٹیچنگ ہاسپٹل پشاور منتقل کیا گیا جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ قبائلی علاقہ علاقہ باڑہ کی حدود سے چند سو میٹر دور بٹاتل بازار میں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ دھماکہ کے نتیجہ میں قریب واقع پٹرول پمپ‘ دوکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ دوسرا دھماکہ کوئٹہ میں سرحدی حفاظتی دستوں کی پٹرولنگ گاڑی پر کیا گیا جس میں کم ازکم 10افراد ہلاک اور تقریباً30 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ یہ دھماکہ موٹر سیکل میں بم نصب کرکے کیا گیا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اُس وقت اڑا گیا جب فرنٹیر کارپس کی گاڑی پرنس روڈ سے گذر رہی تھی۔ سٹی پولیس سربراہ میر زبیر نے بتایاکہ دھماکہ کی وجہہ سے آس پاس کی عمارتوں اور قریب میں ٹہری ہوئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں تشدد کی لہر میں اضافہ ہوا ہے اور یہ شہر علیحدگی پسند عناصر‘ مسلکی تشدد اور طالبان عسکریت پسندوں کی شورش سے متاثر ہے۔

Pakistan bombings kill at least 19 in Peshawar and Quetta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں