نریندر مودی کا وزیراعظم بننا پاکستان کیلیے باعث پریشانی نہیں - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

نریندر مودی کا وزیراعظم بننا پاکستان کیلیے باعث پریشانی نہیں - سرتاج عزیز

اگر بی جے پی قائد نریندر مودی آئندہ انتخابات کے بعد ہندوستان کے وزیراعظم بن جائیں تو پاکستان مودی کے ساتھ معاملت کرے گا۔ وزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر اور مددگار سرتاج عزیز نے کہاکہ اگر نریندر مودی ہندوستان کے وزیراعظم بن جائیں تو ان کے ساتھ معاملہ کرنے میں پاکستان کو کوئی دشواری نہیں۔ سرتاج عزیز نے لندن کے اخبار ’’ٹیلی گراف‘‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے سے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی دور کرنے کی مساعی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ وہ چاہیں گے کہ ہندوستان کے عوام کسی بھی کو وزیراعظم منتخب کریں تو پاکستان اس نئے وزیراعظم سے معاملہ کرے گا۔ انہوں نے یاد دلایاکہ سابق میں بھی بی جے پی زیر قیادت ہندوستان کی حکومت کے ساتھ معاملہ کیا تھا اور ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔ سرتاج عزیز نے سوال کیاگیا تھا کہ مودی کے وزیراعظم بننے پر کوئی سنجیدگی تو پیدا نہیں ہوگی تو انہوں نے کہاکہ کوئی پیچیدگی اور مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ سرتاج عزیز کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر کی حیثیت سے وزیر خارجہ کے بطور کام کررہے ہیں۔ سرتاج عزیز نے ساتھ ہی کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت ہے۔ وسطی ایشیاء اور مغربی ایشیاء کے ساتھ علاقائی تعاون کرنے کے وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان کے ساتھ امن ہوتو اس سے بہتر فائد ہوگا اس کا ہندوستان کو احساس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات منقطع نہیں ہوئے۔ دونوں ممالک پس پردہ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں اور مشترکہ خیالات کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ پس پردہ مذاکرات اگرچیکہ کے سست رفتار ہیں تاہم پس پردہ مذاکرات کرنے والے حالات سے آگاہ کررہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان نے ایک ایک نمائندہ نامزد کیاہے۔ اب ان کے تین دور کے مذاکرات ہوئے ہیں۔ ہندوستان‘ افغانستان کی تعمیر نو میں دلچسپی لے رہا ہے۔ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم سرتاج عزیز نے کہاکہ اگر ہندوستان‘ افغانستان کے کسی ایک فریق کو نظر اندازکرکے دوسرے فریق سے دلچسپی لے گا تو مسائل پیدا ہوں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا اس وقت ہوا ہے تو انہوں نے کہاکہ فی الحال اب تک ایسا نہیں ہوا ہے۔

Pakistan 'not worried' by prospect of Narendra Modi, a notorious hardliner, becoming Indian PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں