روس کو الگ تھلگ کرنے ہندوستان اور چین سے امریکی بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-30

روس کو الگ تھلگ کرنے ہندوستان اور چین سے امریکی بات چیت

امریکہ، سفارتی کوششوں سے روس کو عالمی برداری سے الگ تھلگ کرنے کیلئے ہنوستان اور چین کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔ تاہم اس نے ہنوز دونوں ممالک سے روس کے خلاف تحدیدات عائد کرنے کی درخواست نہیں کی ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی نائب ترجمان میری ہارف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایاکہ ہم سفارتی سطح پر دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور شاید آپ کو گذشتہ ہفتہ کے اواخر میں سکیورٹی کونسل میں اس پرووٹنگ بھی یاد ہوگی۔ ہم وثوق کے ساتھ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اپنی منزل کے قریب ہیں تاہم روس کے خلاف تحدیدات سے متعلق یوروپی ممالک کے ساتھ ہماری مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ووٹنگ میں چین نے ووٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی اور روس کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا تھا۔ میری ہارف نے ایران تیل تحدیدات جیسی پابندیاں عائد کئے جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ کل جنرل اسمبلی میں صرف 10ممالک نے ووٹ ڈالے جن میں شام اور سوڈان جیسے ممالک نے روس کا ساتھ دیا۔ اسی صورتحال کے پیش نظرہم نے روس کو الگ تھلگ کرنے کیلئے سفارتی سرگرمیاں پوری قوت کے ساتھ شروع کردی ہیں۔ خصوصی طورپر چین، ہندوستان اور ایسے کئی ممالک کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے۔ البتہ ابھی بات تیل پر پابندی کی حد تک نہیں پہنچی۔ میری ہارف نے یو این ایچ آر سی میں سری لنکا پرووٹنگ کے دوران ہندوستان کی غیرحاضری پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان گذشتہ 2برسوں سے ووٹنگ میں ہمارا ہم خیال ہونے کی حیثیت سے شریک ہوتا رہا ہے۔ کے باوجود ہندوستان غیر حاضر رہا۔ ہم نے ہندوستانی عہدیداروں کو اپنی مایوسی سے آگاہ کردیا ہے۔

US in talks with India, China to isolate Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں