مغربی بنگال میں امیدواروں کی قوس قزخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

مغربی بنگال میں امیدواروں کی قوس قزخ

مغربی بنگال میں لوک سبھا کے انتخابات میں رائے دہندگان کے سامنے مختلف قسم کے امیدوار ہیں۔ ان میں کچھ فلم اسٹار، فٹ بال کے کھلاڑی، کہنہ مشق گلورکار اور کچھ بہت منجھے ہوئے سیاستداں ہیں۔ ریاستی ووٹروں کے سامنے اس الیکشن میں کئی دلچسپ متبادل ہیں۔ یہاں کے ووٹر بلند بانگ و لمبی تقریر سننے کے عاد ی ہیں لیکن اب ان کے سامنے روایت سے ہٹ کر کچھ خوبصورت آوازیں اور باوقار شخصیات ہیں جو سیاستدانوں کو کھلا چیلنج دے رہی ہیں۔ ان میں سپر اسٹار دیو، من من سین کے علاوہ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان بائچنگ بھوٹیا ، موسقیار بپی لہری اور جادوگر پی سی سرکار(جونےئر) شامل ہیں۔ اس مرتبہ جو منظر نامہ ہے وہ اس کے بارے میں بھی یہ نہیں سوچا ہوگاکہ ان کو اتنے قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ فلم اسٹار دیو ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں اور گھاٹل سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کی تقریر سننے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان جمع ہوگئے اور وہ لوگ خاموشی کے ساتھ دم بخود تقریر سن رہے تھے۔ اسی طرح جادوگر پی سی سرکار جنہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے جادوائی کرتب دکھائے ہیں، اس مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر باراسات سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ باراسات کے رہنے والے بیجوئے چٹرجی کا کہنا ہے کہ میں بچپن سے ہی ایک جادوگر بننا چاہتا تھا۔ میں تھوڑا بڑا ہوا تو یہی خواب میں نے سجائے رکھا۔ جب میں ان سے ملاتو میں نے ان سے ہاتھ ملایا تو سوچا کہ یہ بھی جادوگر ہے۔ پی سی سرکار جہاں جہاں روڈ شو کررہے ہیں وہاں اپنے جادوکوجلوہ بھی دکھاتے ہیں۔ ان کے لا تعداد شیدائی ہیں جو ان کے کارناموں پر خوش ہوتے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے گھاٹل سے فلم اسٹار دیو اور من من سین کو بنگ پورہ اور سندھیارائے کو بگنا پور سے میدان میں اتارا ہے۔ ستابدی رائے اور تپس پال پارٹی کے موجودہ ایم پی ہیں۔ ان کو بالترتیب بربھوم اور کرشنا گر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اسی طریقہ سے اندرانی سین کو بہرام پورہ اور سمترا رائے کو مالدا(نارتھ) اور اتپاگھوش کو بالوگھاٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے امیدواروں کے انتخابات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اپنے فیس بک اکاونٹ پر کہا ہے کہ ہم نے کئی نئے چہروں کو نمائندگی کرتے ہیں۔ اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی نے مختلف حلوں میں بپی لہری کو سیرام پور، گلوکار باپل سپریو کو آسنسول سے اور سرکار کو باراسات سے ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے ہواڑہ سے جارج بیکر، بیربھوم سے جوائے بنرجی، رائے گنج سے نیمو بھومک کو ٹکٹ دیا ہے۔ یہ وہ انتخابی حلقے ہیں جہاں سے وہ اکثر ٹکٹ دیا کرتی ہے۔ ابھی یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا جو لوگ ان کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں کیا واقعی میں ان کو ووٹ بھی دیں گے یا صرف وہ مزے لے رہے ہیں۔ جب مغربی بنگال بی جے پی کے صدر راہل سینا سے پوچھا گیا کہ پارٹی ورکروں کو ٹکٹ دینے کے بجائے اس طرح کے اسٹاروں کو ٹکٹ کیوں دے جارہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ اس مرتبہ مقابلہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کا مقابلہ کرنے کیلئے بپی لہری اور جارج بیکر کو میدان میں اتارا ہے۔ ہم نے پارٹی کے ورکروں کو ٹکٹ دیا ہے اور 42 سے صرف6 امیدوار ایسے ہیں جن کا تعلق شوبزنس سے ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں