پرتھوی II کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

پرتھوی II کا کامیاب تجربہ

زمین سے زمین پر مار کرنے والے درمیانی فاصلاتی مزائل پرتھویII کا آج چاندی پور کے انٹگریٹیڈ ٹسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے یہاں بتایاکہ پرتھوی مزائل مکمل طورپر ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے۔ یہ تجربہ صبح 9:45بجے کیاگیا۔ تقریباً350 کلو میٹر کی دوری تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل پرتھویIIنے سمندر میں کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ذرائع نے بتایاکہ پرتھوی II کسی بھی جنگ میں اہم ہتھیار ثابت ہوگا۔ یہ 350 کلو میٹر تک 500 کلو گرام اسلحہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انٹگریٹیڈ گائیڈ یڈ میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تیار کی جانے والی پانچ مزائلوں میں سے پرتھوی ایک اہم مزائل ہے ۔ پرتھویII کے تجربہ کے موقع پر کئی سینئر سائنس داں اور عہدیدار موجود تھے۔

India successfully tests nuclear capable Prithvi-II missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں