Tehran condemns anti-Iran draft resolution
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر محسن نظیری اصل نے ایران کے خلاف ایک قرار داد کا حالیہ مسودہ تیار کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے ان افراد کو ایک طے شدہ سیاسی ایجنڈہ پر عمل پیرا دقیانوسی اور قدامت پسند قرار دیا۔ ارنا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں جنیوا میں تعینات ایرانی سفیر اور مستقل نمائندوں کے حوالہ سے کہا گیا کہ ایران کے حقوق انسانی کے ریکارڈ کے خلاف قرارداد کا مسودہ مرتب کرنے والوں نے ایران اور دیگر ممالک کے درمیان اختلافات میں گہرائی پیدا کرتے ہوئے اپنے اصول و قواعد کو دیگروں پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں