29/مارچ ریاض اے ایف پی
صدر امریکہ بارک اوباما نے آج یہاں سعودی عرب کی حقوق نسواں کارکن ماہا المنیف سے ملاقات کی۔ آج ہی سعودی عرب کی خاتون کارکنوں نے خواتین کی ڈرائیونگ پر امتناع کی خلاف ورزی کا عہد کیا۔ اپنے دیرینہ حلیف سعودی عرب کو رفاقت کا محکم تیقن دیتے ہوئے اوباما نے آج اپنا سعودی دورہ مکمل کیا۔ کل رات انہوں نے سعودی حکمراں شاہ عبداﷲ سے تبادلہ خیال کیا تھا اور اپنے میزبان کو بتایا تھا کہ ایران اور شام پالیسی اختلافات کے باوجود دونوں ممالک اپنے فوجی مفادات میں قدم بہ قدم چل رہے ہیں۔ امریکی قانون سازوں کی اپیلوں کے باوجود اوباما نے یہاں انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں اٹھایا اور اس کے بجائے آج صبح اس قدامت پسند مسلم حکومت میں گھریلو تشدد کے خلاف مہم چلانے والی اہم خاتون ماہا المنیف سے ملاقات کی۔ ایک سینئر امریکی عہدیدارنے یہ بات بتائی۔ المنیف ، اُن 10خواتین میں سے ایک ہیں جنہیں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سال حال شجاعت ایوارڈ سے نوازا ہے۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں واشنگٹن میں منعقدہ ایوارڈس تقریب میں چونکہ المنیف شرکت سے قاصر رہی تھیں، اوباما نے آج ان سے ملاقات کے موقع پر یہ ایوارڈ انہیں شخصی طورپر پیش کیا۔ ماہا المنیف نے 2005 میں نیشنل فیملی سیفٹی پروگرام (این ایف ایس پی) کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ سعودی عرب میں گھریلو تشدد کے خلاف مہم چلائی جائے۔ اس ملک میں حقوق کارکن ایک عرصہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ خواتین پر ان کے مرد سرپرستوں کی "مطلق اتھاریٹی" کو ختم کیا جائے۔ اوباما نے واشنگٹن کو اپنی پرواز سے کچھ دیر قبل ماہا المنیف سے ملاقات کی۔ سعودی حقوق کارکنوں(خواتین) نے خواتین کی ڈرائیونگ پر امتناع کی خلاف ورزی کیلئے آج ایک نئے دن احتجاج کی اپیل کی۔Obama honors female activist on Saudi Arabia visit
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں