پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 30-mar-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-30

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 30-mar-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-30

پریس نوٹ
یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ آئی ٹی آئی(Indian Institute of Technology) ہندوستان کے سب سے ممتاز اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس ادارے سے پڑھنے والے انجینئرس کا مقام دوسرے عام انجینئرس کے مقابلے میں بہت بلند بالاتر ہوتاہے۔ ایک آئی ٹی آئی کو نہ صرف ایک شاندار زندگی جینے کا موقع ملت ہے بلکہ وہ اپنی صلاحیت اور قابلیت کی وجہ سے اونچے عہدوں پر فائزہوکر اپنے ملک اور قوم کی بہت خدمت کرسکتا ہے۔ اس دور میں ملت کو ہونہار اور قابل انجینئرس کی بہت ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ایم ایس گروپ نے ایم ایس رحمانی 30 کے نام سے آئی ٹی آئی کوچنگ کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اس وقت الحمد اﷲ 30 بچوں کو JEE Mains جے ای ای مین کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ انشاء اﷲ اگلے تعلیمی سال کیلئے خواہشمند طلباء کا اسکریننگ ٹسٹ 13اپریل 2014 کو منعقد ہوگا۔ کامیاب طلبہ کو پورے دو سال تک ماہر نہایت، قابل اساتذہ کی نگرانی میں انٹرمیڈیٹ اور آئی ٹی آئیز انٹرنس کوچنگ بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ فری ہاسٹل اور کھانا فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی دینی اور اخلاقی تربیت بھی جاتی ہے تاکہ وہ نہ صرف کامیاب انجینئر بنیں بلکہ نیک اور با اخلاق انسان بھی بن کر اپنی قوم کی رہنمائی کرسکیں۔ خواہشمند طلبہ اپنے فارمس ہماری ویب سائٹ www.mseducationacademy.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا پھر حیدرآباد کے سنٹرمانصاحب ٹینک کے ذمہ دار عرفان 040-66820022 ، ملک پیٹ کے ذمہ دار 040-66334422 ، مغل پورہ کہ ذمہ دار اصغر9246560922 سے بذریعہ فون رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

پریس نوٹ
اس ارض کائنات میں جہاں مختلف مذاہب وعقائد، اعمال و معمولات کے مابین بہت سارے رنگ و مزاج پائے جاتے ہیں، اُن میں انتہائی سچا اور ستھرا رنگ وہ ہے جس کوخالق دو جہاں نے قرآﷲ مجید میں صبغۃ اﷲ قرار دیا ہے۔ یہی وہ بے مثال رنگ ہے جو بندے کے دل میں گھر کر جائے تو وہ بندہ قرب حق کی منزل کو پالیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حافظ محمد مجیب خان نقشبندی و قادری بانی و صدر البشیر اسلامک فاونڈیشن نے مسجد سیدنا امیر حمزہؓ کشن باغ میں مجلس درس قرآن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ قرآن میں ذکر کردہ ا ﷲ کے رنگ کا اطلاق عقیدۂ صحیحہ عمل صالح، نیک کردار، اچھے اخلاق و عادات پر ہوتاہے۔ چنانچہ حضرت شیخ السلام عارف باﷲ امام انوار اﷲ فاروقیؒ نے مذکورہ ہر میدان میں بندگان خدا کو اسلامی والہیٰ رنگ میں رنگنے کا فریضہ انجام دیا ہے۔ صحت عقیدہ اور کمال ایمان اور عشق رسول کا رنگ امت مسلمہ کو عطا کرتے ہوئے حضرت فضیلت جنگ نے افدادۃ الافہام، انوار احمدی، مقاص الاسلام اور انوارالحق جیسی عظیم کتابیں عطا فرمائیں۔ اسی طرح عمل کی صالحیت اور ائمہ کی متعابعت عطا فرماتے ہوئے حقیقۃ الفقہ جیسی بے نظیر کتاب تحریر فرمایا اس کے ساتھ ساتھ تصوف کی حقانیت اور درس و تدریس کی افادیت تبلیغ و ارشاد کی اہمیت اور اصلاح معاشرہ کی خدمت کا ایسا نور عطا فرمایا کہ جس کو تاقیام قیامت فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ نیز آپ کی لاجواب تصانیف میں بیان کردہ علوم ومعارف اور حقائق و دقائق آپ کی ہمیشہ باقی رہنے والی عظیم کرامت ہے۔ جلسہ کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا۔ جناب بابر نے بارگاہ رسالت میں کلام پیش کیا۔ جناب غوث صدر انتظامی کمیٹی نے نگرانی کی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں