سرینگر اور کشمیر میں برفباری سے شاہراہیں زیر آب - معمول کی زندگی متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

سرینگر اور کشمیر میں برفباری سے شاہراہیں زیر آب - معمول کی زندگی متاثر

حکومت جموں وکشمیر نے بتایاکہ ریاست کے ضلع رامبان میں لگاتار بارش اور شدید برفباری سے 589 برقی اسٹیشن اور 310 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ اس بات کا اظہا ہوا ہے کہ جہاں تک برقی کا تعلق ہے 852 کے منجملہ 589 اسٹیشنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جن میں 30 کی کارکردگی کو بحال کردیاگیا ہے اور رام بان میں بھی یہ کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لگاتار بارش اور برفباری سے 310 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جن میں 22پختہ و نیم پختہ مکانات 286 کچے مکانات اور 2سرکاری عمارتیں بھی شامل ہیں۔ شدید بارش میں12مویشی لاپتہ ہوگے ہیں۔ صحت عامہ شعبہ میں98 آبی سربراہی اسکیمیں متاثر ہوئی ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ اسی طرح سے 20آبپاشی اسکیموں اور 26 سیلاب کنٹرول بندھ کو بھی برفباری اور طوفان بادوباراں سے نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یواین آئی کے بموجب سرکاری عہدیداروں کا دعویٰ کیا کہ کشمیر میں شدید برف باری کے بعد حالات باکل ٹھیک ہیں اس کے برخلاف کلیدی شاہرایں بدستور زیر آب رہیں اور اکثر علاقوں میں برقی مصائب برقرار ہیں جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیاہے۔ اگرچیکہ کلیدی شاہراہوں پر ہوئی برفباری کے بعد اب وہاں پانی موجود ہے تاہم گرمائی دارالحکومت سرینگر میں شاہراؤں پر برف جمی ہوئی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں میں حالات اور بھی بدتر ہیں۔ عہدیداران نے دعویٰ کیا کہ وادی کے اکثر علاقوں میں سڑک رابطہ اور برقی کی سربراہی کو بحال کردیاگیاہے تاہم زمینی حالات قطعی طورپر جداگانہ ہیں۔ دارالحکومت سری نگر میں بیشتر شاہراہیں زیر آب ہیں‘ جس کے نتیجہ میں پیدل راہ روؤں کی نقل و حرکت تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔

Snowfall, rains disrupt life across Jammu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں