ہندوستان ایروناٹکس اور نیشنل ایروناٹکس - دیسی ساختہ مسافر بردار طیارہ کی مشترکہ تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

ہندوستان ایروناٹکس اور نیشنل ایروناٹکس - دیسی ساختہ مسافر بردار طیارہ کی مشترکہ تیاری

Hindustan Aeronautics Limited (HAL) and National Aerospace Laboratories (NAL)
ہندوستان‘ دیسی ساختہ 70 تا 100 نشستی مسافر برادر طیارہ کی تیاری کےئلے بے حد سنجیدہ ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ(ایچ اے ایل) اور نیشنل ایروناٹکس لمیٹیڈ(این اے ایل) کی مشترکہ کوششوں کے ذریعہ طیارہ سازی کا عمل شروع کیا جاسکتاہے جس کے لئے اسپیشل پرپز وہیکل (جوائنٹ وینچر) کی تشکیل پر غور وخوص کیا جارہا ہے۔ اس پراجکٹ کیلئے ابتدائی فنڈنگ 20کروڑ روپئے ہوگی جو دونوں پارٹنرس مشترکہ طورپر برداشت کریں گے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ایک عہدیدار نے یہاں بیگم پیٹ ایرپورٹ پر جاری ایرشو میں بتایاکہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے بورڈ نے پہلے ہی جوائنٹ وینچر کی تجویز کو منظوری دے دی ہے اور اسے امید ہے کہ ہندوستانی آسمانوں پر اس کے اپنے دیسی ساختہ طیارے مستقبل میں پرواز کرتے نظر آئیں گے۔ وزارت شہری ہوا بازی کے بموجب اندرون 2تا3ماہ میں دیسی ساختہ شہری طیارہ کا ڈیزائن تیار ہوجائے گا۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ پر جی پی آر ایس سے مربوط الکٹرانک کیاش ٹرانزیکشن کی سہولت کا آغازکرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ 21جولائی 2013 کو وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اس اعلان کے بعد کہ ایک شہری دیسی ساختہ طیارہ بنانے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی‘ عوامی شعبہ کے نیشنل ایروناٹکس لمیٹڈ اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے مشترکہ طورپر اسپیشل پرپز وہیکل کی تشکیل عمل میں لائی۔ دونوں کمپنیاں طیارہ کی ڈیزائن کا کام تقریباً مکمل کرچکی ہیں۔ یہ طیارہ گھریلو پروازوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اندرون 2‘3 ماہ ڈیزائن مکمل طورپر تیارہوجائے گا اور اسے غور وخوص و منظوری کیلئے وزارت شہری ہوابازی کو روانہ کردیاجائے گا۔

Civilian aircraft design to be out soon, The aircraft is planned to be built jointly by Hindustan Aeronautics Limited (HAL) and National Aerospace Laboratories (NAL)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں