منریگا اسکیم میں غبن - سی بی آئی تحقیقات کو سپریم کورٹ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

منریگا اسکیم میں غبن - سی بی آئی تحقیقات کو سپریم کورٹ کی منظوری

سپریم کورٹ نے اترپردیش کے 7اضلاع میں نریگا اسکیم کے تحت مختص رقم کے مبینہ غبن کی مرکزی جانچ بیورو سے تحقیقات کو آج اپنی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پی سداشیوم کی صدارت والی بنچ نے نریگا میں مبینہ بدعنوانی کی سی بی آئی جانچ کیلئے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اترپردیش کی حکومت اور دیگر کی پٹیشن آج مسترد کردی۔ ہائی کورٹ نے 31جنوری کو مرکزی جانچ بیورو کو قومی دیہی روزگار گارنٹی قانون منصوبہ کے تحت 2007 سے 2010 کے دوران اترپردیش کے 7اضلاع میں فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کی سی بی آئی سے جانچ کا حکم دیاتھا۔ ان اضلاع میں بلرام پور‘ گونڈا‘ مہوبہ‘ سون بھدر‘ سنت کبیر نگر‘ مرزا پور اور کشی نگر شامل ہیں۔ ہائی کورٹ نے ریاست کے دیگر اضلاع میں 3سال کے دوران اس منصوبہ کے تحت مرکز سے ملی مدد کے مبینہ غلط استعمال کے معاملے میں سی بی آئی کو دیگر اضلاع کے معاملے میں سی بی آئی کو دیگر اضلاع کے معاملے میں ابتدائی جانچ کرنے کے بھی احکامات دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ضروری ہوتو اس کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے۔ کورٹ نے اس فیصے کے مطابق تحقیقات شروع کرنے کیلئے ضروری درخواست ملنے کے ایک ماہ کے اندر اندر سی بی آئی کو ہرطرح کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت ریاستی حکومت کو دی تھی۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو جانچ کے معاملے میں ہر 3ماہ پر ترقی کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

MNREGA Fund Embezzlement: SC for CBI Probe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں