دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ کی مشہور تصویر - بوسہ دینے والے ملاح کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-16

دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ کی مشہور تصویر - بوسہ دینے والے ملاح کا انتقال

Sailor-in-Iconic-WWII-Kissing-Photo
امریکی بحریہ کے اس عہدیدار کا جاریہ ماہ انتقال ہو گیا جو دوسری جنگ عظیم کی مشہور فوٹو میں ایک خاتون کا بوسہ لیتے ہوئے خود بھی مشہور ہو گئے تھے۔
گلین میکڈ فی [Glenn McDuffie] نامی امریکی بحریہ کے اس ملاح کا ڈلاس میں انتقال ہو گیا۔ گلین کی دختر کے مطابق 86 سال کی عمر میں وہ ڈلاس کے ایک نرسنگ ہوم میں 9/مارچ کو انتقال کر گئے۔ گلین کا دعویٰ تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں جیت کی خوشی منانے والی اس فوٹو میں وہ اس وقت ایک ملاح تھے جو ایک خاتون کو اپنی بانہوں میں لے کر فرطِ مسرت سے اسے بوسہ دے رہے ہیں۔ گلین کے اس دعویٰ کی تصدیق پولیس کے فارنسک آرٹسٹ لوئی جبسن [Lois Gibson ] نے بھی کی ہے۔ یہ تصویر مشہور فوٹوگرافر الفریڈ [Alfred Eisenstaedt] نے 14/ اگست 1945 کو اس وقت لی تھی جب جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی خبریں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں آنا شروع ہو گئی تھیں۔
گلین نے امریکی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ سب-وے ٹرین تبدیل کر رہے تھے جب انہوں نے جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی خبر سنی ، اس وقت ان کی عمر 18 سال تھی اور وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے جا رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ "یہ خبر سن کر میں بےحد خوش ہوا اور اسی وقت مجھے ایک نرس نظر آئی ، جو مجھے خوشی سے چیختا دیکھ رہی تھی اور اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی ، میں اس کی طرف بڑھا اور اسے بوسہ دیا"۔
اس تصویر میں جو نرس تھیں وہ ایڈیتھ شین [Edith Shain] تھیں جو ایک قریبی ہسپتال میں کام کرتی تھیں۔ ایڈتھ کا انتقال 20/ جون 2010 کو لاس اینجلس میں اپنے گھر پر ہوا تھا۔

Sailor in Iconic WWII Kissing Photo Dies at 86

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں