حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان راست مذاکرات ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-26

حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان راست مذاکرات ملتوی

حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان راست امن مذاکرات کا عمل جس کا طویل عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا خراب موسمی حالات کی وجہہ سے آج ملتوی کردیاگیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں قاری شکیل، اعظم طارق، مولوی ذاکر اور مولوی بشیر طالبان کی نمائندگی کریں گے۔ پروفیسرابراہیم نے جو طالبان کے مذاکرتی کمیٹی کے رکن رہے ہیں بتایاکہ خراب موسم کی وجہہ سے حکومتی کمیٹی طالبان کے ساتھ مذاکراات کیلئے قبائلی علاقے میں نہیں جاسکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسم ٹھیک ہونے پر براہ راست مذاکرات کا عمل شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات میں مبصر یا معاون کے طورپر شریک ہوں گے۔ اس سے پہلے پروفیسر ابراہیم نے بتایا تھا کہ ایک دو روزمیں طالبان شوریٰ سے ملاقات ہوگی جس میں حکومت اور طالبان کے منتخب مذاکرات کاروں کے علاوہ خفیہ ادارے آئی ایس آئی کانمائندہ بھی شریک ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ فوج براہ راست مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی اور حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کرے گی، البتہ ایجنسیوں کی نمائندگی جس میں سب سے بڑی ایجنسی آئی ایس آئی ہے مذاکرات میں شامل ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی فوج نے حکومت کی طرف سے طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ لیکن کالعدم تحریک طالبان کیساتھ براہ راست مذاکرات کے ایجنڈے پر بات چیت کیلئے حکومتی کمیٹی کے پیر کے اجلاس میں ملک کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیر السلام نے بھی شرکت کی تھی۔

Pakistani PM says direct talks with Taliban on Tuesday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں