25/مارچ کھٹمنڈو آئی۔اے۔این۔ایس
ہندوستان اور نیپال کے عہدیداروں نے ہندوستان میں منعقد شدنی پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر دونوں ممالک کی سرحد پر مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے چوکسی مزید سخت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دونوں فریقین نے 8نکاتی معاہدہ پر دستخط کئے جس کے ذریعہ سرحد پر سکیورٹی میں اضافہ کے ذریعہ انتخابات کے دوران حالات کو پرامن بنائے رکھنے کو یقینی بنایاجائے گا۔ دونوں ممالک نے سرحد کے پاس سکیورٹی مزید سخت کرنے کے علاوہ مختلف مقامات پر اسمگلنگ کے واقعات پر قریبی نظر رکھنے سے اتفاق کیا۔ اس سلسلہ میں گاڑیوں کی تنقیح کے علاوہ دیگر امور پر نظر رکھی جائے گی۔Security to be beefed up on India-Nepal border
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں