دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست - سپریم کورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست - سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
سپریم کورٹ نے آج ایک سے زائد حلقہ سے انتخابی مقابلہ کرنے والے کسی بھی امیدوار کے پرچہ جات نامزدگی کو باطل و کالعدم قرار دینے کی اپیل کرتے ہوئے دائرہ کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر مرکز اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس پی ساتا سیوم اور جسٹس این وی رامنا نے مفاد عامہ کی درخواست پر جس میں یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ امیدواروں کو ایک ہی مقننہ ادارہ کیلئے ایک سے زائد حلقہ سے الیکشن نہ لڑنے اور پرچہ جات نامزدگی داخل نہ کرنے کی ہدایت دی جائے، مرکز اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کی ہیں۔ ایڈوکیٹ ایچ کے نائک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا " الیکشن کمیشن کو ایک ہدایت جاری کی جائے کہ امیدواروں کو دیگر کسی حلقہ سے مقابلہ نہ کرنے کے بارے میں حلفنامہ داخل کرنے کیلئے کہے"۔ قانون عوامی نمائندگی کی دفعہ 70 کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا یا ایوان زیریں کی ایک سے زائد نشست کیلئے اگر کوئی شخص منتخب ہوتا ہے تو مقررہ وقت کے اندر اسے ایک نشست کے علاوہ تمام نشستوں سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے امیدوارکی نامزدگی کو باطل و کالعدم قرار دیاجائے جو ایک سے زائد حلقہ سے بیک وقت پرچے داخل کرے۔ انہوں نے کہاکہ قانون مقابلہ کرنے کیلئے امیدوار کی اہلیت کے دائرہ میں بات تو کرتا ہے لیکن یہ نہیں بتاتا کہ آیا ایک اہل امیدوار بیک وقت ایک سے زائد حلقہ کیلئے نامزدگی داخل کرسکتا ہے۔

Supreme Court notice to Centre, Election Commission on PIL against candidates contesting two seats

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں