معروف پاکستانی صحافی رضا رومی پر حملہ - ڈرائیور ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-30

معروف پاکستانی صحافی رضا رومی پر حملہ - ڈرائیور ہلاک

پاکستانی صوبہ پنجاب کے گارڈن ٹاؤن کی راجہ مارکٹ میں2نامعلوم بندوق برداروں نے ملک کے مشہور صحافی، مصنف اور تجزیہ نگار رضا رومی کی کارپر فائرنگ کی۔ رضا رومی مذہبی انتہا پسند تنظیموں کے علاوہ طالبان کے کٹر نکتہ چین ہیں۔ حملہ میں رومی کا ڈرائیور ہلاک اور شخصی محافظ زخمی ہوگیا۔ لاہور پولیس ترجمان نیاب حیدر نے بتایاکہ موٹر سائیکل پر سوار 2افراد نے راجہ مارکٹ میں رومی کی کار کو روکا اور اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ رومی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم ان کا ڈرائیور مصفطی اور گارڈ انور کو گولیاں لگیں اور دونوں ہی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوراً ہاسپٹل منتقل کیا گیاجہاں مصطفی زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ رومی طالبان کے کٹر دشمن ہیں اور ان پر تنقید کی بوچھار کرتے رہتے ہیں۔ میڈیا برادری میں ان کا شمار گنتی کے چند صحافیوں میں ہوتاہے جو سر عام ممنوعہ تنظیم طالبان کے خلاف لکھتے اور بولتے رہتے ہیں۔ وہ طالبان کے علاوہ دیگر مذہبی انتہا پسند تنظیموں اور مسلکی گروپس کو بھی ہدف تنقید بناتے رہتے ہیں۔

Columnist, anchor Raza Rumi attacked, driver loses life

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں