ہندوستان میں عام انتخابات - اخبار نیویارک ٹائمز کا اداریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-13

ہندوستان میں عام انتخابات - اخبار نیویارک ٹائمز کا اداریہ

ہندوستانی جمہوریت بہت زیادہ متزلزل نظر آرہی ہے اور ملک دستور میں لازمی جمہوری حقوق یقینی بنانے میں پوری طرح ناکام ہوگیا ہے چنانچہ آئندہ انتخابات ’نازک، ہوں گے۔ اخبار نیویارک ٹائمز نے یہ بات کہی۔ اخبار کے آج کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے بعد اس بات کا قلیل امکان ہے کہ کانگریس درکار نشستیں حاصل کرتے ہوئے نئی مخلوط حکومت کا حصہ برقرار رہ سکتی ہے۔ اخبار نے ہندوستان میں آنے والے انتخابات کا سب سے بڑا انتخاب قرار دیتے ہوئے کہاکہ بڑھتی آبادی سے یقینی بن گیا ہے کہ ہندوستان میں ہر قومی انتخابات سابق کے مقابلے بڑے ہوں گے۔ یہ سال بھی مبرا نہیں ہے۔ نتائج پر بہت کچھ دارومدار ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں گے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ اگزٹ پولس سے اشارہ ملتا ہے کہ ہندو وم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی زیادہ تر نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی مگر وہ ہندوستان کی ایک یا ایک سے زائد بڑی علاقائی جماعتوں کی تائید کے بغیر غالباً نئی حکومت تشکیل دینے کے موقف میں نہیں ہوگی۔ ہندوستان کی نئی عام آدمی پارٹی کے اثر سمیت کئی وائلڈ کارڈس بھی موجود ہیں۔ رشوت کے خلاف عام آدمی پارٹی کی مہم کو ووٹرس نے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا۔ امریکی اخبار نے ہندوستان کے قومی انتخابات کو ان ستونوں ں میں سے ایک ستون قراردیا جن پر ہندوستانی جمہوریت کا انحصار ہے۔ اگرچہ ہندوستانی دستور میں قانونی مساوات اور مذہبی و اظہار خیال کی آزادی سمیت ضروری جمہوری حقوق کی ضمانت دی گئی ہے، استحصال، جبری مزدوری، بچہ مزدوری پر سخت امتناع عائد ہے لیکن اس ضمن میں ملک بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے کہاکہ اگرچہ اقتصادی خوشحالی کے نتیجے میں ریکارڈ تعداد میں ارب پتی اور ترقی کا خواہاں متوسط طبقہ پیدا ہوئے مگر بچوں سمیت بہت سارے ہندوستانی استحصال کے حالات میں کام کرتے ہیں۔ اخبار نے ہندوستان میں داخلہ مہم پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی ایک بڑی تعداد کو اب پرائمری اسکولوں میں شریک کرایا جارہا ہے مگر کئی بچے ایسے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں جہاں اساتذہ اور سہولیات کی اتنی کمی ہے کہ وہ سیکھ نہیں سکتے۔ اخبار نے عدالتی نظام پر سخت تنقید کرتے ہوئے اُس بات کا اظہار کیا جس سے وہ ہندوستانی سماج کیلئے ایک سنگین خطرہ متصور کرتا ہے۔ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی نظام غیر موثر ہے۔ کئی مقدمات زیر التواء ہیں۔ اظہار خیال کی آزادی پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ حالات ہندوستان کے آزاد سماج کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ اخبار نے آخر میں کہاکہ اسی لئے آئندہ انتخابات نازک ہوں گے، رائے دہندوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ ہندوستانی اپنی امنگوں کے اظہار کیلئے اپنے اختیار کو عزیزرکھتے ہیں اور ووٹ کے ذریعے اپنی برہمی ظاہر کرتے ہیں۔

General Elections in India - New York Times Editorial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں