مودی کو وارانسی سے امیدوار بنانے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-16

مودی کو وارانسی سے امیدوار بنانے کا فیصلہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے آج دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ نریندر مودی کو مرلی منوہر جوشی کے دیرینہ حلقہ واراناسی کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔ اس نشست پر ایم ایم جوشی نے اعتراض کیا تھا۔ جوشی کو اب کانپور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ لکھنو سے مقابلہ کریں گے۔ پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر ارون جیٹلی کو امرتسر سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔ نوجوت سنگھ سدھو اس حلقہ کے نمائندہ تھے۔ پارٹی کے اس فیصلہ پر وہ بھی ناراض ہوگئے ہیں۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اننت کمار نے 12 ریاستوں کیلئے 98 امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ نریندر مودی گجرات سے بھی مقابلہ کرسکتے ہیں اور گجرات سے اڈوانی کو بھی ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔ نشستوں کی تقیسم پر بی جے پی کے سینئر لیڈر سشما سوراج ، اڈوانی اور جوشی ناراض ہوگئے ہیں۔ سشما سوراج نے تو باغیانہ تیوار کا اظہار کردیا ہے۔ دیگر کئی لیڈر ناراض ہوگئے ہیں۔ بہار سے تعلق رکھنے والے سنجے سنگھ نے پارٹی کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دی ہے۔ کرناٹک کے کرپٹ لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کرنے پر سشما سوراج نے ٹیوٹر پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس کے جواب میں ارون جیٹلی نے سشما کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ غیر ضروری بیان بازی کرتے ہوئے پارٹی کے حق میں جو لہر پیدا ہوئی ہے اس کو متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں۔

BJP's fourth list: Narendra Modi to contest from Varanasi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں