حکومت ملایشیا معذرت خواہی کرے - چینی مسافرین کے رشتہ داروں کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-31

حکومت ملایشیا معذرت خواہی کرے - چینی مسافرین کے رشتہ داروں کا مطالبہ

طیارہ میں سوار چینی مسافرین کے برہم رشتہ داروں نے آج حکومت ملائشیا سے مطالبہ کیاکہ وہ اس کی جانب سے دئیے گئے گمراہ کن بیانات کیلئے معذرت خواہی کرے۔ چین اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فوج کے طیاروں کی جانب سے امکانی ملبہ کے نظر آنے سے متعلق کوئی ٹھوس شواہد حاصل ہونے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔ چینی مسافروں کے رشتہ دار ملائشیا کے حکام سے اپنے سوالات کے جوابات طلب کرنے کیلئے دارالحکومت کوالالمپور پنچ گئے ہیں۔ چینی مسافروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں خاطر خواہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے اور یہ کہ وہ ملائشیا کے وزیراعظم اور ٹرانسپورٹ کے وزیر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طیارے کو پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ملائیشین حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ ٹھوس شواہد ہونے کے باوجود بھی انہیں اس سے آگاہ نہیں کررہے ہیں۔ چینی مسافروں کے بعض لواحقین نے ملائشیا کی جان سے دی جانے والی تفصیلات کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ حکام ان سے کچھ چھپارہے ہیں۔ انہوں نے چینی دارالحکومت بیجنگ کے ایک ہوٹل میں ملائشیا کے اہلکاروں کی جانب سے لاپتہ طیارے کے بارے میں دی جانے والی معلومات پر غصہ کا اظہار کیاہے۔ وانگ چن جیانگ نامی ایک شخص جن کا بھائی اس طیارے میں سوار تھا انہوں نے کہاکہ ہماری مانگ ہے کہ ہم وزیراعظم اور وزیر ٹرانسپورٹ سے ملنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے سوالات ہیں جو ہم ذاتی طورپر ان سے پوچھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے لئے سب سے مشکل کام ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرنا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم امید کے برخلاف لوگوں کے زندہ بچنے کی امید کررہے ہیں۔ ملائشیا کے حکام نے کہا ہے کہ مصنوعی سیارے سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ لاپتہ طیارہ بحر ہند کے جنوبی حصے میں کہیں گم ہوگیا ہے اور ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ہے۔

Malaysia plane: Chinese relatives demand apology

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں