کولم کیرالا میں اردو یونیورسٹی کے تر بیتی پروگرام کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-02

کولم کیرالا میں اردو یونیورسٹی کے تر بیتی پروگرام کا اختتام

کیرالا کے اردو اساتذہ میں خود اعتمادی پیدا کرنے کی ضرورت
کولم ،کیرالا میں اردو یونیورسٹی کے تر بیتی پروگرام کا اختتام

ریاست کیرالا میں تقریباً 2500 اردو اساتذہ سرکاری اور امدادی مدارس میں بر سرخدمت ہیں۔اردو بحیثیت ایک مضمون پڑھائی جا تی ہے۔کیرالا کے اردو اساتذہ میں اردو سے محبت اور اسکو سیکھنے کا جذبہ بدرجہ اتم پا یا جا تا ہے لیکن ان اساتذہ میں اردو کے تعلق سے خود اعتمادی پیدا کر نے کی ضرورت ہے تا کہ وہ بہتر انداز میں اپنے مافی الضمیر کو اردو زبان میں ادا کر سکیں۔ان خیا لات کا اظہار پروفیسر شاہ محمد مظہر الدین فاروقی ،ڈائرکٹر ، مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)نے کولم ،کیرالا میں اردو اساتذہ کے لئے 19/ تا 23 /فروری کے درمیان منعقدہ تر بیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں کیا۔انہوں نے ایس سی ای آر ٹی ،کیرالا،شرکا اور ریسورس پرسنس کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اردو کے فروغ کے لئے مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم،مو لانا آز اد نیشنل اردو یونیورسٹی اپنے تر بیتی پروگراموں کے ذریعہ ہمیشہ اس بات کے لئے کو شاں رہے گا کہ کیرالا کے اساتذہ کے تدریسی معیار میں بہتری پیدا ہو اور کیرالا کے طلبہ میں بھی اردو زبان و ادب سے والہانہ رغبت پیدا ہو سکے۔اس موقع پر ایس سی ای آر ٹی ،کیرالا کے ریسرچ آفیسر(اردو) جناب فیصل ایم اور سابق ریسرچ آفیسر جناب این محی الدین کٹی نے بھی اساتذہ کومخاطب کیا اور انہیں اردو کے فروغ کے لئے مسلسل محنت کرنے کی تلقین کی۔تیرہ اجلاسوں پر مشتمل تربیتی پروگرام میں مختلف ماہرین تعلیم نے اردو اساتذہ کو تدریس کو بہتر بنانے کا گُر سکھا یا اور نت نئے طریقہ ہائے تدریس پر تفصیلی گفتگو کی۔ پروفیسر فاروقی کے ساتھ ہی جناب غلام صمدانی، ناندیڈ ،مہارشٹرا ،جناب محمد کٹی ، جناب محی الدین کٹی،جناب عبدالحمید،جناب فیصل ایم اور جناب شمس الدین نے بھی الگ ا لگ موضوعات پراپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

MANUU - Training programme at Kerala held

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں