hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-mar-15 |
(منصف نیوز بیورو)
حج کمیٹی آف انڈیا نے حج درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 22مارچ تک توسیع کی ہے۔ قبل ازیں 15مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ اسپیشل آفیسر ریاستی حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایاکہ مرکزی حج کمیٹی نے آج شام ایک سرکولر جاری کیا۔ انہوں نے بتایاکہ ممبئی میں 23مارچ کو حج کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں حج کوٹہ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے حج کا ارادہ رکھنے والے تمام حضرات و خواتین سے خواہش کی ہے کہ وہ اولین فرصت میں اپنی درخواستیں داخل کردیں اور پاسپورٹ میں درج تفصیلات کے مطابق ہی حج فارم کی خانہ پری کریں۔ درخواست گذار بینک چالان اگر پہلے حاصل کرلیں تو ان کو سہولت ہوگی۔ عازمین کو فی کس 300روپئے اسٹیٹ بینک میں جمع کروانے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ درخواست گذاروں کا پاسپورٹ 31مارچ 2015ء تک کارکرد ہونا چاہئے ۔درخواست گذاروں کو درخواست فارم کے ساتھ پاسپورٹ کی دو کاپیاں، اقرار ناہ کی دو کاپیاں اوردو فوٹو منسلک کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ قرعہ اندازی کے ذریعہ ہی عازمین کا انتخاب عمل میں آئے گا ار کسی کا کوئی علیحدہ کوٹہ نہیں رہے گا۔ تاحال تقریباً14ہزار درخواستیں وصول ہوچکی ہیں اور مزید درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ محفوظ زمرے کے تحت 70سال یا زائد عمر کے عازمین کی 500 درخواستیں اور محفوظ زمرہ بی کے تحت چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے عازمین کی 700درخواستیں وصول ہوچکی ہیں جن کا قرعہ اندازی کے بغیر ہی انتخاب عمل میں آئے گا۔ اگزیکٹیو آفیسر عبدالحمید نے بتایاکہ حج درخواست فارم دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی، حیدرآباد سے اور اضلاع میں حج سوسائٹیوں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں یا حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommittee.com سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ محفوظ زمرے کے عازمین اپنا اصل پاسپورٹ درخواست کے ساتھ ہی داخل کردیں۔ تفصیلات فون نمبر 040-23298793 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں