اسرائیل کو صہیونی ریاست تسلیم کرنے سے عرب چوٹی کانفرنس کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-27

اسرائیل کو صہیونی ریاست تسلیم کرنے سے عرب چوٹی کانفرنس کا انکار

عرب قائدین نے اسرائیل کو صہیونی ریاست تسلیم کرنے سے فلسطین کے انکار کے مکمل حمایت کی ہے ۔ یہاں عرب چوٹی کانفرنس میں جاری کردہ ایک قطعی اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی - اسرائیل کا مسئلہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے امریکی زیر قیادت امن بات چیت کی ناکامی کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ دو روز عرب چوٹی کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " ہم اسرائیل پر ایک صہیونی مملکت کی حیثیت سے غور کرنے کی اپیل کوکلیتا" مسترد کرتے ہیں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ فلسطینوں نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں امن مساعی کے آغاز پر اسرائیل کو تسلیم کر لیا تھا ۔ لیکن وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ( فسلطینی ) اسرائیل کو اب یہودی عوام کے قومی وطن کے طور پر تسلیم کرے ۔ نتن یاہو کی یہ حرکت کچھ ایسی ہے جو فلسطینی پناہ گزینوں کے " حق واپس" کو ملیا میٹ کر دے گی ۔ عرب لیگ نے نتن یاہو کے مطالبے کو پہلے ہی مسترد کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں جاریہ ماہ کے اوائل میں عرب لیگ کے ہید کوارٹر قاہرہ سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔

Arab League rejects Israel as Jewish state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں