حیدرآباد میٹرو ریل کیلئے آٹو میٹک فیر کلیکشن آلات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-01

حیدرآباد میٹرو ریل کیلئے آٹو میٹک فیر کلیکشن آلات

حیدرآباد۔
(آئی اے این ایس)
میٹرو ریل حیدرآباد کے آٹو میٹک فیر کلیکشن سسٹم کے پروٹو ٹائپ آلات یہاں پہنچ گئے ہیں۔ خود کار طریقہ سے کرایہ وصول کرنے والے آلات کو سیمسنگ ایس ڈی ایس کوریا نے تیار کیا ہے۔ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد لمیٹیڈ نے 72 کیلو میٹر طویل ایلیویٹیڈ میٹرو ریل پراجکٹ کیلئے انتہائی عصری آٹو میٹک فیر کلیکشن سسٹم اختیار کیا ہے۔ چیف اگزیکٹیو آفیسر و منیجنگ ڈائرکٹر ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد لمیٹیڈ وی بی گیڈکل کی قیادت میں ایک ٹیم نے مختلف آلات جیسے ٹکٹ، گیٹ مشین، ٹکٹ وینڈنگ مشین، ایڈویلیو مشین، ٹکٹ ریڈر، اسٹیشن کمپیوٹر اور کارڈ انیشیالائزیشن و پرسونلائزیشن مشینوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ آلا ت کا پہلا سٹ جون میں یہاں پہنچ جائے گا۔ حیدرآباد میٹروریل پراجکٹ کیلئے یہ ایک اور سنگ میل ہے۔ وی بی گیڈگل نے بتایاکہ شہر کو ایک بہترین پراجکٹ دینے کے ہمارے عہد کی تکمیل ہورہی ہے۔ یہ ٹکنالوجی تمام حیدرآبادیوں کو ایک حقیقی بین الاقوامی تجربہ سے روشناس کرائے گی اور ان کے سفر کا تجربہ بھی خوشگوار رہے گا۔ سیمسنگ ایس ڈی ایس نے بیجنگ، دہلی، بنگلوراور جئے پور جیسے شہروں میں اپنے آٹو میٹک فیر کلیکشن آلات سربراہ کئے ہیں۔ میٹرو ریل پراجکٹ کا پہلا مرحلہ آئندہ سال مارچ میں کارکرد ہوجائے گا۔ پراجکٹ میں 66میٹرو اسٹیشن رہیں گے اور مکمل پراجکٹ جولائی 2017تک تیار ہوجائے گا۔ پہلے مرحلہ کے تحت ناگول تا مٹو گوڑہ پراجکٹ کے تعمیری کام زور و شور سے جاری ہیں اور آئندہ سال مارچ سے مسافرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔ امکان ہے کہ اکتوبر میں میٹروریل آزمائشی طورپر چلائی جائے گی۔

Hyderabad Metro gets fare system prototype from Korea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں