گجرات میں این ایس یو آئی کی شاندار فتح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-05

گجرات میں این ایس یو آئی کی شاندار فتح

احمد آباد۔
(ایجنسیاں)
بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی گجرات میں اپنی کامیابیوں اور ملک بھر کے نوجوانوں میں اپنے تےءں جوش و خروش پر وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن انہیں کے گجرات میں نوجوان طلباء نے ان کی اپنی ہی طلباء تنظیم اے بی وی پی کے بجائے کانگریس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی کو زبردست فتح دلائی۔ گجرات یونیورسٹی طلباء یونین کے انتخابات میں این ایس یو آئی نے 8 میں سے 6 مقامات پر قبضہ کرلیا ہے۔ اے بی وی پی کو صرف 2سیٹوں پر فتح حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 2سیٹیں ایسی تھیں جن پر این ایس یو آئی نے الیکشن نہیں لڑا تھا، لہذا انہیں جیت کر اے بی وی پی نے اپنا اسکور 4کرلیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کل انتحابی نتائج کا اعلان کیا۔ وائس چانسلر نے بتایاکہ سبھی 10سیٹوں کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔ این ایس یو آئی کے ریاستی پریسیڈنٹ دھن راج سنگھ واگھیلا نے کہاکہ طلباء نے کانگریس کی طلباء ونگ این ایس یو آئی پر بھروسہ جتایا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان بی جے پی کے وزیراعظم عہدے کے امیدوار نریندر مودی کے دعوؤں سے متاثر نہیں ہیں۔ حالانکہ این ایس یو آئی نے گذشتہ سال بھی اسی طرح کی کامیابی حاصل کی تھی۔ ریاست کے کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے کہاکہ گجرات یونیورسٹی 10 اضلاع میں پھیلی ہوئی ہے۔ یعنی اس کا اثر 7 لوک سبھا سیٹوں پر ہے۔ یونیورسٹی طلباء یونین کے انتخابی نتائج نے یہ ثابت کردیا ہے کہ نوجوان ہمارے ساتھ ہیں اور آئندہ پارلیمانی الیکشن میں اس کا بڑا اثر دیکھنے کو ملے گا۔

Gujarat University Senate poll: NSUI wins 6, ABVP 4 seats

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں