حکومت کا رشوت خوری کیخلاف آرڈیننس کی اجرائی پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-02

حکومت کا رشوت خوری کیخلاف آرڈیننس کی اجرائی پر غور

مرکزی کابینہ کا ایک اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں توقع ہے کہ رشوت ستانی کی روک تھام اور حقوق سے متعلق آرڈنینس کی اجرائی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کل منعقد ہوئے کابینہ کے ایک اجلاس میں ان مسائل پر غور کرنے سے گریز کیا گیاتھا۔ کابینہ کے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حکومت راہول گاندھی کی ایما پر رشوت ستانی کی روک تھام کے لئے بل پارلیمنٹ میں منظورکرانے میں ناکامی کے بعد اس سلسلے میں آرڈنینس کی اجرائی کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ آرڈنینس کی اجرائی کا معاملہ کل منعقدہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں موجود تھا لیکن اس پر کوئی تبادلہ خیال نہیں کیاگیا۔ این سی پی کے لیڈر اور مرکزی وزیر شردپوار نے ایسے وقت جب کہ حکومت کی معیاد ختم ہورہی ہے آرڈنینس کی اجرائی پر سوال اٹھایا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے اس معاملہ میں کسی بھی جلد بازی کو غیر ضروری قرار دیا اور کہاکہ یہ معاملہ مستقبل کی حکومت پر چھوڑدینا چاہئے۔ حکومت اس وجہہ سے بھی پس و پیش کررہی تھی کہ اسے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی جانب سے اس معاملہ پر سوال اٹھائے جانے کا خدشہ تھا لیکن کل کابینہ کا ایک اور اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت نے آرڈنینس کی اجرائی کا عہد کرلیا ہے۔ حکومت میں موجود ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ کئی آرڈنینس جاری کرنے کے بجائے حکومت انسداد رشوت ستانی(ترمیم)بل، ایس سی؍ایس ٹی (انسداد مظالم) ترمیمی بل اور معذور افرادکے حقوق سے متعلق بل پر آرڈنینس جاری کرے گی۔ ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب بعض آرڈنینس پر غور کیلئے مرکزی کابنیہ کے اجلاس سے پہلے وزیر قانون کپل سبل نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔ پرنب مکرجی کے ساتھ کپل سبل کی یہ ملاقات کافی اہمیت کی حامل ہے۔ کیونکہ حکومت بعض آرڈنینس پر نظر ثانی کررہی ہے کیونکہ اسے اس بات کایقین نہیں ہے کہ آیا صدرجمہوریہ آرڈنینس کو منظوری دیں گے۔

Govt set to bring ordinances on two anti-corruption bills

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں