غلام نبی آزاد ادھم پور لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کیلئے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-22

غلام نبی آزاد ادھم پور لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کیلئے تیار

جموں۔
(آئی اے این ایس)
مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد ابتدائی پس و پیش کے بعد جموں و کشمیر میں ادھم پور لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرنے تیار ہوگئے ہیں اور اس فیصلہ سے سب سے زیادہ مسرت چیف منسٹر عمر عبداﷲ کو ہوئی ہے۔ باوثوق ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آزادکو طلب کیا اور ان سے بات چیت کی جس کے بعد لوک سبھا امیدواروں کی چوتھی فہرست میں ان کے نام کا اعلان کیا گیا۔ داخلی ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ غلام نبی آزاد اپنے قدیم لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرنے سے اس لے کترارہے تھے کیونکہ وہ گذشتہ سال کشٹوارٹاون میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد جموں ریجن میں پڑنے والی پھوٹ سے باخبر ہیں۔ عبداﷲ نے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں اس بات پر تشویش ظاہر کی تھی کہ کانگریس جموں ریجن میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے جن تین لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے ان کے امیدواروں کے ناموں کے اعلان میں تاخیر ہورہی ہے۔ آزاد کے نام کے اعلان کے بعد عمر عبداﷲ کافی پرسکون دکھائی دئیے۔ انہوں نے کہاکہ ادھم پور لوک سبھا حلقہ سے آزاد کی امیدواری ریاست کے حکمراں اتحاد کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے اور ہمیں اسی کی ضرورت تھی۔ ہمیں بے حد مسرت ہے کہ کانگریس نے ادھم پور لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنایا ہے اور اس کی وجہہ سے جموں میں یہ اتحاد طاقتور ہوا ہے۔ آزاد کا تعلق جموں ریجن کے ضلع کشٹوار کے موضع بہلیسا سے ہے۔ آزاد 1949ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے سابق ضلع ڈوڈا میں بلاک کانگریس کی صدر کی حیثیت سے اس موضع سے اپنا سیاسی کیریر شروع کیا تھا۔ بعدازاں اس ضلع کو تقسیم کرتے ہوئے کشٹوار ضلع تشکیل دیا گیا۔ ادھم پور میں غلام نبی آزاد کے خلاف طاقتور امیدوار بی جے پی ترجمان جتیندر سنگھ ہیں۔ عمر عبداﷲ نے کہا ہے کہ جموں ریجن میں مودی کی کوئی لہر نہیں اور کانگریس۔

Ghulam Nabi Azad to contest from Udhampur: Soz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں