اگزٹ پول میں الٹ پھیر ناقابل برداشت - الکشن کمیشن کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-02

اگزٹ پول میں الٹ پھیر ناقابل برداشت - الکشن کمیشن کا انتباہ

چند خانگی تنظیموں کے ساتھ اگزٹ پول میں الٹ پھیر سے متعلق اطلاع موصول ہونے پر الیکشن کمیشن نے مرکز کو اس کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق اطلاعات و نشریات محکمہ کے ذریعہ تشہیر سے متعلق غیر قانونی طورپر رقومات فراہم کئے گئے ہیں۔ غیر قانونی طورپر رقومات فراہم کرنے پر پرنسپال سکریٹری الیکشن کمیشن آف انڈیا اجئے کمار نے وزیراطلاعات و نشریات کے 2سکریٹریز کو نوٹس جاری کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ایک شکایت موصول وہئی تھی کہ کانگریس نے ایک اسٹنگ آپریشن کے دوران خانگی آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر اگزٹ پول منعقد کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعہ اگزٹ پول میں شریک اداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ اے آئی سی سی لیگل اینڈ ہیومن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کے سی متل نے الیکشن کمیشن کی اسٹنگ آپریشن سے متعلق اگزٹ پول کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ کانگریس پارٹی نے اگزٹ پول کے ساتھ مفاہمت کرنے والوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرنے پر زوردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت، الیکشن کمشنر متل نے اگزٹ پول میں الٹ پھیر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زوردیا۔ اس کے علاوہ اگزٹ پول میں الٹ پھیر میں ملوث ادارں کی مسلمہ حیثیت کوبرخاست کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔

Election Commission's warning on exit polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں