الیکشن کمیشن کی جانب سے 80 کروڑ روپے ضبط - آندھرا پردیش سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-27

الیکشن کمیشن کی جانب سے 80 کروڑ روپے ضبط - آندھرا پردیش سرفہرست

EC-teams-seize-over-Rs-80-cr
الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیموں نے تاحال 80 کروڑ روپے کی رقم ضبط کی ہے۔ انتخابی مصارف پر نظر رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن نے مبصرین کی ٹیمیں مقرر کی ہیں جنہوں نے 80 کروڑ سے زائد رقم ضبط کی جن میں آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ 49.85 کروڑ روپے ضبط کیے گئے۔ ٹاملناڈو میں 11.32 کروڑ اور اترپردیش میں 9.39 کروڑ روپے ضبط کیے گئے۔ پنجاب میں ضبط کردہ رقم 1.26 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں میں چھوٹی موٹی رقومات بھی ضبط کی گئیں جو انتخابی ضابطۂ اخلاق کے تحت غیر قانونی طور پر منتقل کی جا رہی تھیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انڈین ریوینیو سروسس اور دیگر محکموں سے 659 افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو لوک سبھا اور اسمبلی کے مختلف حلقوں میں اس مقصد کے لیے تعینات ہیں۔ انتخابات میں کالے دھن اور غیر قانونی فنڈنگ کو روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

EC teams seize over Rs 80 cr so far; AP tops list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں