ممتا بنرجی کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس پر تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-10

ممتا بنرجی کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس پر تنازعہ

کولکتہ۔
(پی ٹی آئی)
سینئر سی پی آئی ایم لیڈر انیس الرحمن نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور ان کے کابینی رفقاء کے خلاف مبینہ طورپراہانت آمیز ریمارکس کرتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس کی وجہہ سے آج ترنمول کانگریس قائدین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے رحمن جنہوں نے قبل ازیں بھی چیف منسٹر کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے تھے۔ برہم پور ضلع میں ایک ریالی میں کہا کہ مغربی بنگال میں تمام وزراء چیف منسٹر کے غلام ہیں۔ وہ حتی کہ ان کی اجازت کے بغیر شادی بھی نہیں کرسکتے۔ رحمن نے جو سابق میں بایاں محاذ حکومت میں ایک کابینی رتبہ کے وزیر تھے کل ریالی میں یہ ریمارکس کئے۔ سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈر نے دسمبر 2012ء میں عصمت ریزی کی متاثرہ خواتین کو معاوضہ کے طورپر 20000 روپئے کی فراہمی کے ان کی حکومت کے فیصلہ پر نکتہ چینی کی تھی اور پوچھا تھا کہ ان کیلئے معاوضہ کیا ہوگا اگر وہ ایک ایسے حملہ کا سامنا کریں۔ رحمن نے برسر اقتدار پارٹی میں کئی اپوزیشن ارکان اسمبلی کی شمولیت میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے ٹی ایم سی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری مکل رائے پر بھی تنقید کی۔ ریاستی وزیر پارلیمانی امور پارتھا چٹرجی نے کہاکہ کل رحمن کو ایک مراعات شکنی نوٹس جاری کی جائے گی۔ انہوں نے قبل ازیں بھی چیف منسٹر کے خلاف نازیبا تبصرے کئے تھے اور بعدازاں اپنی معذرت خواہی کا اظہار کیا تھا۔ چٹرجی نے کہاکہ انہیں کرنے دیجئے لیکن اس بار ہم اس معاملہ کو منطقی اختتام تک لے جائیں گے۔

CPI-M leader under fire for Mamata, Moon Moon remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں